بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی کاریگروں کو بااختیار بنانا: کھادی کے شعبے میں قابل ذکر ترقی کے درمیان جناب نارائن رانے نے کھادی مہوتسو 2023 کا اعلان کیا
Posted On:
02 OCT 2023 5:41PM by PIB Delhi
مہاتما گاندھی کا 154 واں یوم پیدائش مناتے ہوئے چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں (ایم ایس ایم ای ) کے مرکزی وزیرجناب نارائن رانے آج ممبئی میں کھادی یاترا کو ہری جھنڈی دکھائی اور 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک منعقد ہونے والے 'کھادی مہوتسو' کا اعلان کیا۔ یہ مہوتسو "ووکل فار لوکل" پہل اور وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور کردہ 'آتم نر بھر بھارت ابھیان' کی حمایت کے لیے وقف ہے۔
اپنے افتتاحی خطاب میں، جناب نارائن رانے نے کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کے شعبے کی غیرمعمولی پہل قدمیوں کے بارے میں بتایا، جو خود کفیل ہندوستان کے مقاصد کے مطابق اہم پیش رفت کو ظاہر کرتی ہیں۔ کھادی اور گاؤں کی صنعت کی فروخت چار گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ مالی سال 15-2014 میں یہ فروخت 33,135.90 کروڑ روپے تھی، وہیں مالی سال 23-2022 میں یہ بڑھ کر 1,34,629.91 کروڑ روپے ہوگئی، جو کہ 306.29 فیصد کا اضافہ ہے۔ کھادی اور گاوں کی صنعت کی پیداوار بھی تین گنا سے زیادہ بڑھی ہے۔ مالی سال 15-2014 میں 27,569.37 کروڑ روپے سےیہ مالی سال 23-2022 میں 95,956.67 کروڑ روپے ہو گئی، جو کہ 248.05 فیصد کا اضافہ ہے۔
جناب رانے نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ملک گیر سطح پر منعقد ہونے والے 'کھادی مہوتسو' کی اطلاع دی ۔اس مہم کا مقصد کھادی اور گاؤں کی صنعت، ہتھ کرگھا ، دستکاری، او ڈی او پی (ایک ضلع ایک پروڈکٹ) مصنوعات اور مقامی سطح پر مختلف روایتی اور کاٹیج انڈسٹریزکوبڑھاوا دینا ہے۔یہ مہوتسو مختلف ریاستوں کی کھادی مصنوعات کی ایک متنوع سیریز کی نمائش کرتا ہے۔ اس میں کھادی کے کپڑے، ریشم کی ساڑیاں، ڈریس مٹیریل ، کرتے، جیکٹس، بیڈ شیٹس، قالین، کیمیکل سے پاک شیمپو، شہد اور گھریلوسامان اور ساتھ ہی عمدہ آرٹس اور دستکاری شامل ہیں۔ اس موقع پر، وزیرموصوف نے اس ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے اشیابھی خریدیں اور ڈیجیٹل ادائیگی کی، جو کھادی مہوتسو ابھیان کا حصہ ہے۔
کھادی اور گاؤں کی صنعت کی کمیشن (کے وی آئی سی ) چیف ایگزیکٹیو آفیسر، جناب ونیت کمار نے کہا کہ کے وی آئی سی کپڑے کی وزارت ، اطلاعات و نشریات کی وزارت، وزارت تعلیم، ایم ای آئی ٹی وائی اور دیگر وزارتوں کے تال میل سے اور ایم ایس ایم ای وزارت کے تحت 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک ملک بھر میں’کھادی مہوتسو‘شروع کرنے جا رہا ہے۔
اس کے مطابق حکومت نے ٹھوس نتیجے کے حصول کے لئے ملک بھر میں شروع کی جانے والی کئی خصوصی بیداری سرگرمیوں کی شناخت کی ہے ۔ ان مخصوص سرگرمیوں میں MyGov.in ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر طلباء اور عوام کے لیے کوئز مقابلے اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کرنا اور ساتھ ساتھ سیلفی مقابلے، ای-عہد، جِنگل مقابلے، کریٹیو فلم مقابلے، نکڑ ناٹک اور ویڈیو گیم کے مقابلے منعقد کرنا شامل ہے۔
اس موقع پر ممبئی کے مختلف اسکولوں سے مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ افسران اور ملازمین کو ان کی حصولیابیوں کے لئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔
مختلف ریاستوں کے کھادی پروڈکٹس کی مختلف رینج پیش کرنے والے تقریباً 100 ادارے اس نمائش میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔ ان پروڈکٹس میں کھادی کے کپڑے، ریشم کی ساڑیاں، ڈریس میٹریل، کرتے، جیکٹس، بیڈ شیٹس، قالین، کیمیکل سے پاک شیمپو، شہد اور دیگر گھریلو سامان ساتھ ہی عمدہ آرٹس اور دستکاری شامل ہیں۔ اس مہوتسو کا مقصد بنکروں اور کاٹیج انڈسٹریز میں لگے مزدوروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:10259)
(Release ID: 1963445)
Visitor Counter : 111