الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
نئی دہلی کے الیکٹرانکس نکیتن میں سوچھتا ہی سیوا سرگرمیاں
Posted On:
02 OCT 2023 3:34PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے 2 اکتوبر 2023 کو الیکٹرانکس نکیتن، ایم ای آئی ٹی وائی میں انتہائی جوش اور جذبے کے ساتھ خصوصی مہم (سوچھتا ہی سیوا) کا اہتمام کیا جس میں ایم ای آئی ٹی وائی ، اس کے خودمختار / منسلک دفاتر جیسےسی سی اے، آئی سی ای آر ٹی، ایس ٹی کیو سی، این آئی سی،یوآئی ڈی اے آئی، این آئی ای ایل آئی ٹی، ایس ٹی پی آئی، ای ار این ای ٹی انڈیا، این آئی ایکس آئی، این آئی سی ایس آئی، سی-ڈی اے سی، مائی –گو، این ای جی ڈی، ڈی آئی سی ، سی ایس سی اور دہلی اور این سی آر میں واقع سی آئی ایس ایف کے 400 سے زیادہ افسران /عہدیداران الیکٹرانکس نکیتن بلڈنگ میں صبح 7.30 بجے جمع ہوئے اور درج ذیل پروگرام میں حصہ لیا۔
- تمام شرکاء نے سوچھتا کا عہد لیا۔
- شرکاء کے فائدے کے لیے ای ویسٹ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اسے ٹھکانے لگانے پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔
- iii. حاضرین کو ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک سے گریز کرنے اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے ایم ای آئی ٹی وائی کے عہدیداروں کے ذریعہ ایک نکڑ ناٹک پیش کیا گیا۔
- iv. حاضرین میں حب الوطنی اور صفائی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے لوک رقص کا انعقاد کیا گیا۔
- ایڈیشنل سکریٹری، سی ای او، یو آئی ڈی اے آئی اور دیگر افسران نے بلڈنگ کے احاطے میں شجرکاری کے پروگرام میں شرکت کی ۔
- vi. تمام شرکاء نے’’شرمدان‘‘ اور الیکٹرانکس نکیتن بلڈنگ سے پرگتی وہار ہاسٹل تک جھنڈے کے ساتھ ’’فٹ انڈیا رن‘‘میں حصہ لیا اور علاقے اور اس کے اردگرد کوڑے کو صاف کرنے کے لئے واپس آگئے۔
- واپسی پر تمام شرکاء نے سوچھتا کٹ آؤٹ کے ساتھ سیلفی لی۔
- سوچھتا ہی سیوا سے متعلق مختلف بینرز اور پوسٹر نمایاں طور پر آویزاں کئے گئے ۔
تقریب کے دوران تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز لی گئیں اور اپ لوڈ کی گئیں۔ ایم ای آئی ٹی وائی اور اس کی تنظیموں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مرحلہ وار طریقے سے، پورے دفتر کے احاطے کے اندر/باہر اور ارد گرد صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کو بھی تیز کیا گیا۔ جو سرگرمیاں انجام دی گئیں وہ درج ذیل ہیں:-
- ایم ای آئی ٹی وائی اور اس کے اداروں کی پوری عمارت کے اندر اور اردگرد کی عام صفائی مرحلہ وار طریقے سے کی گئی۔
- عمارت کے احاطے کے اندر اور باہر کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام ضرورت کے مطابق کیا گیا۔
- پرانی/غیر استعمال شدہ فائلوں/رجسٹروں کو ہٹانے اور پرانے/غیر استعمال شدہ/ناقابل مرمت فرنیچر اور دیگر اشیاء کو ہٹانے کا کام پوری عمارت میں مختلف ڈویژنوں کے ذریعے کیا گیا۔
- گھاس کاٹنے اور تراشنے اور کچرے کو ہٹانے کا کام انجام دیا گیا۔
- ایم ای آئی ٹی وائی اور اس کے اداروں کے دفاتر/عمارتوں کی صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی مہم چلائی گئی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:10252)
(Release ID: 1963367)
Visitor Counter : 74