محنت اور روزگار کی وزارت

ای ایس آئی سی دفاتر اور ہسپتالوں نے ملک گیر ’سوچھتا ہی سیوا مہم‘ کے تحت یکم اکتوبر 2023 کو ’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘ مہم کے تحت بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی

Posted On: 02 OCT 2023 2:11PM by PIB Delhi

سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت، 01 اکتوبر 2023 کو ”ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ“ مہم کے تحت ای ایس آئی سی کے تمام دفاتر اور اسپتالوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر ملک گیر صفائی سے متعلق سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

 

 

ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجندر کمار نے روہنی، دہلی میں ایک عوامی پارک کی صفائی مہم میں حصہ لے کر مہم کا آغاز کیا۔ اس صفائی مہم میں ڈائرکٹر جنرل کے ساتھ ہیڈ کوارٹر اور روہنی کے ای ایس آئی سی اسپتال کے افسران، ڈاکٹر، ملازمین اور عام لوگ بھی شامل ہوئے۔ علاقائی دفاتر اور اسپتالوں نے زیادہ بھیڑ والی جگہوں جیسے لیبر کالونیوں، کچی آبادیوں، بس اسٹینڈوں، ندیوں کے کناروں، گھاٹوں، ​​نالوں وغیرہ میں صفائی مہم چلائی۔

 

 

ای ایس آئی سی کی طرف سے منعقد کی گئی مہم ”ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ“ میں ملک بھر سے بہت سے معززین جیسے مہاراشٹر کے ایم پی جناب دھننجے مہادک، احمد آباد کے ایم پی جناب کریت پریم جی بھائی سولنکی، کولم نگر نگم کی میئر محترمہ پرسنا ارنسٹ نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔

صفائی کو زندگی کا لازمی حصہ بنانے اور لوگوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے 15 ستمبر سے 1 اکتوبر 2023 تک تمام 116 علاقائی دفاتر/ ذیلی علاقائی دفاتر/ میڈیکل کالج/ اسپتالوں میں ایک پندرہ روزہ ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کا انعقاد کیا گیا۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 10245



(Release ID: 1963323) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Telugu