جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

اریڈا (آئی آر ای ڈی اے) نے سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت ’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘  صفائی کی پہل  شروع کی

Posted On: 01 OCT 2023 7:49PM by PIB Delhi

جاری ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم 3.0 کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی قابل تجدیدتوانائی ترقیاتی ایجنسی لمیٹیڈ (آئی آر ای ڈی اے) بھیکا جی کاما پلیس دہلی کے اپنے دفتر کے احاطے اور آس پاس کے علاقوں میں آج  ’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ صفائی مہم  کا انعقاد کرکے  ملک کے ساتھ  شامل ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CK7L.jpg

اریڈا  (ا ٓئی آر ای ڈی اے ) کے صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس کی موجودگی  میں منعقد  اس پروگرام میں ایسے ملازمین کی پرجوش شرکت دیکھی گئی جو صفائی کی مختلف سرگرمیوں بشمول ایک وقف صفائی مہم، کوڑا کرکٹ جمع کرنے اور صفائی سے متعلق آگاہی پروگراموں میں مصروف تھے۔ سی ایم ڈی    نے تمام اریڈا (ا ٓئی آر ای ڈی اے ) افسران کو  سوچھتا اور سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی کا عہد دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W4OV.jpg

سی ایم ڈی نے صفائی متروں کو اعزاز سے نوازا  اور علاقے میں  صاف صفائی کو برقرار رکھنے میں ان کے اہم  رول کے لئے ان کی انتھک کوششوں کی  ستائش  کی۔ انہوں نے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ، تمام  عملے سے ذمہ دار شہری کے طور پر شرمدان کرنے اور مہاتما گاندھی کے ’سوچھ بھارت‘ کے وژن کے عین مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی جانے والی وسیع عوامی سماجی تحریک کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003S6JT.jpg

سی ایم ڈی نے اریڈا  (ا ٓئی آر ای ڈی اے ) ٹیم کے وقف پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’سوچھتا ہی سیوا مہم 3.0 میں ہماری شراکت  ایک صاف  اور سرسبز ہندوستان کے  اریڈا  (ا ٓئی آر ای ڈی اے )کے  عہد کا آئینہ ہے ۔ میں اپنی ٹیم کے وقف اور ان کے اٹوٹ جذبے سے متاثر ہوں۔  ہم ایک ساتھ مل کر اپنے ملک  کی  صاف صفائی  اور حفظان صحت کے پس منظر پر اہم اثر ڈال سکتے ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Y3MX.jpg

’سوچھتا ہی سیوا' مہم 3.0 کے حصے کی شکل میں اریڈا  (ا ٓئی آر ای ڈی اے ) نے  15 ستمبر سےیکم اکتوبر 2023 تک مختلف سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ ان سرگرمیوں میں ’کچرے سے پاک ہندوستان‘ پر مذاکراتی سیشن،  کام کی جگہوں،  اسٹور رومز، اور فائلنگ  اکائیوں میں صفائی مہم شامل ہیں۔ ساتھ  ہی   نعرہ اور پوسٹر سازی کا ایک مقابلہ بھی ہوا ۔ صاف صفائی اور ماحولیاتی ذمہ داری کے  تئیں  اریڈا  کا جامع  نظریہ ایک پائیدار اور  شفاف  ہندوستان کی تعمیر کے  تئیں اس کے وقف کو اجاگر کرتا ہے۔

************

ش ح ۔   ج ق     ۔ م   ص   

 (U:10218)



(Release ID: 1962915) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Telugu