وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے 15 ستمبر سے یکم اکتوبر 2023 تک سووَچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) کا اہتمام کیا
جناب جی کشن ریڈی نے حیدرآباد میں، آئی ایچ ایم حیدرآباد کے طلبا، فیکلٹی، اسٹاف اور پرنسپل کے ساتھ صفائی ستھرائی کی مہم میں حصہ لیا
Posted On:
01 OCT 2023 6:56PM by PIB Delhi
وزارت سیاحت، حکومت ہند نے 15 ستمبر سے یکم اکتوبر 2023 تک سووَچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) کا اہتمام کیا۔
وزارت کے ماتحت 20 فیلڈ دفاتر اور ہوٹل مینجمنٹ کے 21 ادارے ہیں۔ گوالیار میں 5 برانچوں کا حامل آئی آئی ٹی ٹی ایم (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ) اور این سی ایچ ایم سی ٹی ہے۔ ان تمام فیلڈ دفاتر اور تعلیمی اداروں نے بھارت میں مختلف مقامات پر سووَچھتا ہی سیوا: شرمدان کا اہتمام کیا۔
یہ پروگرام 15 ستمبر سے یکم اکتوبر تک منایا گیا۔ اس مدت کے دوران 27 ستمبر اور یکم اکتوبر 2023 کے درمیان خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
ہر سال، 27 ستمبر کو عالمی یوم سیاحت منایا جاتا ہے۔ محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کیا گیا مشن لائف کے ایک شعبہ جاتی پروگرام، سیاحت برائے زندگی، کے عالمی پیمانے پر آغاز کا جشن منانے کے لیے ، 27 ستمبر 2023 کو نئی دہلی کے پرگتی میدان میں واقع بھارت منڈپم میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں سیاحت اور دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی۔ اس موقع پر موجود دیگر سینئر افسران میں وزارت سیاحت کی سکریٹری محترمہ وی ودیہ وتی، ماحولیات اور جنگلات کی سکریٹری محترمہ لینا نندن، وزارت سیاحت کے ایڈشنل سکریٹری جناب راکیش ورما، وزارت سیاحت کی ڈی جی محترمہ منیشا سکسینا، سینئر اقتصادی مشیر جناب گیان بھوشن شامل تھے۔ سیاحت برائے زندگی سے متعلق حلف برداری سمیت سیاحت برائے زندگی سے متعلق بیداری کی مختلف سرگرمیاں 196 اہم سیاحتی مقامات پر انجام دی گئیں، ان میں اے ایس آئی کے 108 یادگاری مقامات بھی شامل ہیں جہاں بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔ بھارتی سیاحت کے دفاتر، تعلیمی اداروں اور سیاحت کے اسٹیک ہولڈرس کے ذریعہ ان مقامات پر صفائی ستھرائی مہم، ہیریٹیج واک اور دیگر سرگرمیاں بھی انجام دی گئیں۔ ٹور آپریٹرس، ہوٹلرس اور ٹورازم گائیڈس نے پورے ملک میں شرمدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
سیاحت برائے زندگی پہل قدمی کے پیغام کو فروغ دینے والی دو میٹرو ریل گاڑیوں کو دوارکا سیکٹر 21 میٹرو اسٹیشن سے جھنڈی دکھا کر رخصت کیا گیا۔ اس سلسلے میں، ہوٹل مینجمنٹ کے طلبا کے لیے ’خوردنی کٹلری کے لیے ڈیزائن چیلنج‘ کا بھی آغاز کیا گیا، جو کہ ایک صاف ستھرا ماحول تیار کرنے اور سنگل یوز پلاسٹک (ایس یو پی) کو بایوڈیگریڈیبل اور ماحول دوست مواد سے تبدیل کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔ عوامی بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف مقامات پر ہیریٹیج واک، سیاحت سے متعلق کوئز اور دیگر مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔
مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر وزارت سیاحت، حکومت ہند نے سیاحتی دفاتر اور ہوٹل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ جس میں تمام عہدیداران، طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی۔ ٹور آپریٹرز اور ہوٹل والوں اور ٹورازم گائیڈس نے بھی صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ سووَچھتا ہی سیوا پورٹل پر وزارت سیاحت کے ذریعہ مجموعی طور پر 886 ایوینٹس بنائے گئے اور ایونٹ کی تفصیلات مع تصویر اپ لوڈ کی گئیں۔
وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے آئی ایچ ایم حیدرآباد کے طلبا، اساتذہ، عملہ اور پرنسپل کے ساتھ حیدرآباد میں صفائی ستھرائی مہم میں حصہ لیا۔ وزیر موصوف نے بخار ہسپتال اور آئی ایچ ایم حیدرآباد کے قریب عنبر پیٹ علاقے میں صفائی ستھرائی مہم میں حصہ لیا۔
سکریٹری (سیاحت)، محترمہ وی ودیہ وتی اور ڈی جی (سیاحت) محترمہ منیشا سکسینا نے نئی دہلی کے جنتر منتر پر صفائی ستھرائی مہم کی قیادت کی۔ صبح 10 بجے سے 11 بجے تک شرمدان کا اہتمام کیا گیا۔ وزارت سیاحت کے دیگر تمام افسران، اے ایس آئی عملہ، پارک ہوٹل ہاؤس کیپنگ اسٹاف، یووا ٹورزم کلب (وائی ٹی سی) جس میں اسکول کے طلباء شامل تھے، نے صفائی ستھرائی مہم میں بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ بہت سا کچرا اور سنگل یوز پلاسٹک کا سامان جو یہاں وہاں پھیلا ہوا تھا، اسے تھیلوں میں جمع کرکے ہٹا دیا گیا۔ اس ٹیم نے جنتر منتر کے اندر اور باہر پارکنگ ایریا اور سڑک کے پیدل راستے پر مہم چلائی۔ مہم شروع کرنے سے پہلے جنتر منتر پر صفائی مہم کے تمام شرکاء کو ڈی جی محترمہ منیشا سکسینا نے سووَچھتا کا عہد کروایا۔
وزارت سیاحت نے مستقبل میں بھی صفائی ستھرائی مہم کو جاری رکھنے اور سیاحت برائے زندگی اور دیگر سیاحتی مقامات کے لیے شناخت شدہ 108 مقامات پر صاف ستھرے بیت الخلاء ، پینے کے پانی، وغیرہ جیسے بنیادی سہولتیں پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
**********
(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )
U.No:10216
(Release ID: 1962914)
Visitor Counter : 68