وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سوچھتا ہی سیوا: ڈیفنس سکریٹری نے بی ای ایم ایل لمیٹڈ، میسورو میں صفائی کے تیز اور سرسبز عمل کو یقینی بنانے کے لیے مشینوں کے ذریعے ’میکانائزڈ کلیننگ‘ پروگرام کا افتتاح کیا

Posted On: 01 OCT 2023 5:32PM by PIB Delhi

دفاع کے سکریٹری جناب گریدھر ارامانے نے یکم اکتوبر 2023 کو کرناٹک میں بی ای ایم ایل لمیٹڈ کے میسورو کیمپس میں ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کے تحت صفائی پروگرام ’میکانائزڈ کلیننگ‘ کا افتتاح کیا۔ اس پہل میں الیکٹرانک کچرے اور دیگر طرح کے کچرے کو صاف کرنے کے لیے بیکہو لوڈرز اور اسکربنگ ایکوئپمنٹ جیسی مشینوں کا استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ صفائی کے تیز اور سرسبز عمل کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس سبز اقدام کے ایک حصے کے طور پر، سکریٹری دفاع نے بی ای ایم ایل کی اعلیٰ قیادت اور ملازمین کی موجودگی میں کیمپس میں ایک پودا بھی لگایا۔

بی ای ایم ایل کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، جناب گریدھر ارامانے نے ’سوچھتا‘ کے لیے ان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور انہیں صفائی مہم اور بیداری کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے ہندوستان کو ’آتم نربھر‘ بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ای ایم ایل کی طاقت، اسٹریٹجک قیادت اور ملک و بیرون ملک دفاع، کان کنی اور تعمیراتی شعبوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے جدید صلاحیتوں اور تکنیکی ترقی میں مضمر ہے۔

بی ای ایم ایل لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب شانتنو رائے نے 15 ستمبر 2023 سے شروع کی گئی ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کے دوران کئے گئے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔ یہ مہم 02 اکتوبر 2023 کو اختتام کو پہنچنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کیمپس کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے میں ملازمین کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ملازمین کی طرف سے بنائے گئے ایک منفرد پروگرام ’کلین لی نیس اسکٹ‘ کا حوالہ دیا، جس میں آنے والی نسلوں کے لیے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ضرورت کو دکھایا گیا ہے۔ جناب شانتنو رائے نے کہا کہ بی ای ایم ایل کی آر اینڈ ڈی ایکسیلنس کی وابستگی نے جدت، ترقی اور پائیداری کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کے تحت، بی ای ایم ایل، صفائی کو یقینی بنانے کی ضرورت کے تئیں بیداری پھیلانے کے لیے پرانے ریکارڈ کو ہٹانے، کرشنا راجہ ساگر ڈیم کی صفائی اور اسکول اور کالج کے کیمپس میں پوسٹر لگانے جیسی مختلف سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔ ملک بھر میں دفاع سے متعلق پبلک سیکٹر کے دیگر ادارے بھی اس مہم کے تحت اپنے احاطے میں اسی طرح کی صفائی مہم چلا رہے ہیں۔

******

ش ح۔م م ۔ م ر

U-NO.10207


(Release ID: 1962907) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Telugu