بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
’سوچھتا آپ کو خدا کے قریب لے جاتی ہے‘، جناب سربانند سونووال ڈبروگڑھ، آسام سے ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم میں لوگوں کے ساتھ شامل ہوئے
جناب سونووال نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متاثر کن قیادت میں آسام کے لوگوں کی پرجوش شرکت کے ساتھ اس شاندار تحریک کی کامیابی کی ستائش کی
Posted On:
01 OCT 2023 5:03PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج آسام کے ڈبرو گڑھ سے ’سوچھتا ہی سیوا‘ تحریک کی قیادت کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متاثر کن قیادت میں صفائی ستھرائی کی اس نئی تحریک میں پرجوش شرکت کے لیے آسام کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے،جناب سونووال نے کہا، "جب ہم 'سوچھتا ہی سیوا' تحریک میں شامل ہوئے اور اپنا 'شرم دان' کیا، تو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آسام کے لوگوں نے ہمارے متحرک لیڈر، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی کال پر کس طرح ردعمل ظاہر کیا اور اپنی پرجوش شرکت سے اس تحریک کو کامیاب بنا یا۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ مہاتما گاندھی جی کا صفائی کے بارے میں کیا پیغام ہے اور یہ کوڑے کچرے سے پاک ہندوستان کے لیے جن بھاگداری کے ذریعے کس طرح پورے ماحول میں گونجتا ہے۔ صفائی ستھرائی ہمیں خدا پرستی کے قریب لاتی ہے۔ ہمیں اپنے لیڈر نریندر مودی جی کے ویژن، سوستھ بھارت کے حصول کے لیے صاف ستھرے بھارت کے اس عظیم مقصد کے واسطے ثابت قدم رہنا چاہیے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-10201
(Release ID: 1962901)
Visitor Counter : 96