ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے کے مرکزی وزیر، جناب اشونی ویشنو نے گڑگاؤں ریلوے اسٹیشن پر ’سوچھتا کے لیے شرمدان‘ کیا


مرکزی وزیر ریلوے نے وندے بھارت ایکسپریس کے لیے ’14 منٹ کی معجزاتی صفائی‘ کا آغاز کیا

ہندوستانی ریلوے نے 12,700 کلومیٹر ریل پٹریوں کو صاف کیا اور ’سوچھتا‘ کے لیے تقریباً 7 لاکھ انسانی  گھنٹے وقف کیے

Posted On: 01 OCT 2023 6:01PM by PIB Delhi

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی  ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘  کی اپیل سے تحریک لیتے ہوئے  آج صبح ہریانہ کے گڑگاوں ریلوے اسٹیشن پر  ’سوچھتا ہی سیوا ‘ مہم کے تحت ’ سوچھتا کے لیے شرمدان ‘ کیا۔  جناب ویشنو نے ریلوے  ٹریک اور ریلوے  اسٹیشن کے احاطے کی صفائی میں حصہ لیا۔ گاندھی جینتی سے پہلے صفائی مہم میں ریلوے بورڈ اور شمالی ریلوے کے سینئر افسران نے بھی حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UUC1.jpg

 اس کے بعد ریلوے کے مرکزی وزیر 20977 اجمیر – دہلی کینٹ  وندے بھارت ایکسپریس  پر گڑگاؤں ریلوے اسٹیشن سے دہلی کینٹ کے لئے سوار ہوئے۔ انہوں نے ٹرین میں صاف صفائی کے معیار  کا جائزہ لیا  اور  مسافروں سے بات چیت کی۔ دہلی کینٹ اسٹیشن پر  مرکزی وزیر کو ’سوچھ وندے ویروں‘ کے ذریعہ وندے بھارت ایکسپریس کی ’’14 منٹ  میں معجزاتی صفائی‘‘ کی نمائش کرکے دکھایا گیا۔ اس کے ساتھ  ہی انہوں نے ملک بھر میں تمام وندے بھارت ایکسپریس خدمات کے لیے صفائی  مہم شروع کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00255AQ.jpg

’’14 منٹ کی معجزاتی صفائی‘‘ میں نظم و ضبط اور درستگی کے ساتھ کوچوں کی صفائی شامل ہے۔ تیزی سے صفائی کی مشق وندے بھارت ٹرینوں کے ٹرن – اراونڈ وقت کو کم کر دے گی۔ اس عمل میں کوچوں کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی خشک اور گیلی صفائی کے لیے کوچوں میں عملے کی تعیناتی اور صاف صفائی کو یقینی بنانے کے لئے کچرا بیگ  اور کچرے کی مناسب  ڈسپوسیبل اشیا کو جمع کرنا شامل ہے۔

’’14 منٹ معجزاتی صفائی‘‘ کے آغاز کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، ریلوے کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہمیں ہمیشہ عوام تک خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے نئے طریقے  کار تلاش کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ جناب ویشنو نے کہا کہ ’’ہم نے اس ’سوچھتا کا نیا سنکلپ‘ کے ساتھ ایک نیا پروٹوکول شروع کیا ہے جو وندے بھارت ایکسپریس کے  لئے ٹرن اراؤنڈ وقت میں کمی کو یقینی بنائے گا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل وندے بھارت ایکسپریس کے ساتھ شروع کیا گیا ہے اور اسے بتدریج آگے بڑھایا جائے گا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ  مکمل ہندوستانی ریلوے میں صاف صفائی کی تشہیر کی جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034MIB.jpg

ہر سال کی طرح اس سال بھی وزارت ریلوے 15.09.23 سے 02.10.23 تک ’سوچھتا ہی سیوا پکھواڑہ‘ (ایس ایچ ایس) منا رہی ہے اس مہم کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کی ہر کوشش کے ساتھ، جس کا مقصد زیادہ سرسبز اور زیادہ ماحول  دوست ماحولیات کو بڑھاوا دینا ہے  تاکہ ’سوچھ بھارت‘کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس سال، ایس ایچ ایس مہم کے پہلے 15 دنوں کے دوران، 2.19 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے تقریباً 2050 سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے، اور ’سوچھتا‘ کے لیے 685,883  انسانی گھنٹے وقف کیے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049HUW.jpg

ان اقدامات کی کچھ اہم خصوصیات میں ریلوے کے احاطے سے تقریباً 105 ٹن پلاسٹک کو ہٹانا اور ریلوے کے مختلف اداروں سے جمع کیے گئے تقریباً 1085 ٹن اسکریپ کو جمع کرنا شامل ہے۔ ریلوے ٹریک کے اردگرد کے علاقے کو صاف کرنے کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی۔ اس پہل کے تحت ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ 12,700 کلومیٹر  ٹریک کی صفائی کی گئی۔

************

ش ح ۔  ج ق     ۔ م   ص   

 (U:10214)


(Release ID: 1962892) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Telugu