وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کی دہلی/این سی آر کے اسکولوں تک رسائی
Posted On:
01 OCT 2023 4:24PM by PIB Delhi
یوم بحریہ 2023 کے تناظر میں ، ہندوستانی بحریہ دہلی/این سی آر کے علاقے میں واقع اسکولوں کے لیے ترغیب افزا بات چیت کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہ بات چیت بحریہ کے ہیڈکوارٹر کے ذریعہ مربوط ہیں اور طلباء کے ساتھ مختلف اسٹریمز/خصوصیات کے حامل افسران بات چیت میں شامل ہوتے ہیں ، اس طرح ہندوستانی بحریہ کے ساتھ ساتھ کیریئر کے مواقع کے بارے میں بیداری پیدا ہوتی ہے۔
ستمبر 2023 میں، تین افسران - ایک ہوا باز، ایک آبدوز اہلکار اور ایک خاتون افسر نے نو اسکولوں کا دورہ کیا، جن کے نام ہیں : سی آر پی ایف پبلک اسکول (دوارکا)، ماڈرن پبلک اسکول (شالیمار باغ)، سچدیوا پبلک اسکول (روہنی)، ڈیفوڈل پبلک اسکول ( نریلا)، جی ڈی گوئنکا پبلک اسکول (سریتا وہار)، مہاراجہ اگرسین ماڈل اسکول (پیتم پورہ)، این کے باگروڈیا پبلک اسکول (روہنی)، ڈی ایل ڈی اے وی ماڈل اسکول (شالیمار باغ)، گورنمنٹ کوایجوکیشنل سینئر اسکول (دوارکا)۔ اس کے علاوہ تین افسران کی ٹیم نے این سی سی کے سالانہ تربیتی کیمپ، صفدرجنگ انکلیو، نئی دہلی کا بھی دورہ کیا۔
اس کا مقصد اسکول کے بچوں کے ساتھ بات چیت کرنا اور بحریہ، بحری طرز زندگی اور ہندوستانی بحریہ میں بھرتی کے لیے دستیاب مختلف مواقع کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
******
ش ح۔م م ۔ م ر
U-NO.10208
(Release ID: 1962889)
Visitor Counter : 73