وزارت خزانہ

ستمبر 2023 میں جی ایس ٹی کے طور پر 162712 کروڑ روپئے جمع کیے گئے ، سال در سال کے حساب سے 10فیصد کا ریکارڈ اضافہ


مالی سال 2024-2023 کے دوران چوتھی بار جی ایس ٹی کی مجموعی وصولی 1.60 لاکھ کروڑ روپئے کے پار

سال در سال کے حساب سے 11 فیصد اضافہ کے ساتھ مالی سال 2024-2023 کے نصف اوائل میں جی ایس ٹی کی مجموعی وصولی 9,92,508 کروڑ روپے

مالی سال 2024-2023 کے دوران سال در سال کے حساب سے 11 فیصد اضافہ کے ساتھ  جی ایس ٹی کی ماہانہ اوسط مجموعی وصولی 1.65 لاکھ روپے کی شرح سے

Posted On: 01 OCT 2023 3:40PM by PIB Delhi

ستمبر 2023 کے مہینے میں جی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی  1,62,712 کروڑ ہے جس میں سے 29,818 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی، 37,657 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی، 83,623 کروڑ  روپے آئی جی ایس ٹی (بشمول41,145 کروڑ روپے  جمع کیے گئے اور سامان کی درآمد پر) سیس 11,613 کروڑ  روپے ہے (سامان کی درآمد پر جمع کیے گئے 881 کروڑ سمیت) ۔

حکومت نے 33,736 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی اور  27,578 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی سے آئی جی ایس ٹی  کے لیے طے کیے ہیں۔ باقاعدہ تصفیہ کے بعد ستمبر 2023 کے مہینے میں مرکز اور ریاستوں کی کل آمدنی سی جی ایس ٹی  کے لیے 63,555 کروڑ  روپے اور ایس جی ایس ٹی  کے لیے 65,235 کروڑ روپے  ہے۔

ستمبر 2023 کے مہینے کی آمدنی پچھلے سال اسی مہینے میں جی ایس ٹی کی آمدنی سے 10فیصد زیادہ ہے۔ اس مہینے کے دوران، گھریلو لین دین سے حاصل ہونے والی آمدنی (خدمات کی درآمد سمیت) پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران ان ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی سے 14 فیصد زیادہ ہے۔ یہ چوتھی بار ہے کہ مالی سال 24-2023 میں جی ایس ٹی کی مجموعی وصولی  1.60 لاکھ کروڑ  روپےکو عبور کر گئی ہے۔

ستمبر، 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال 24-2023 کی پہلی ششماہی کے لیے مجموعی جی ایس ٹی  وصولی (9,92,508 کروڑ روپے) مالی سال 23-2022 کی پہلی ششماہی (8,93,334 کروڑ روپے) کی مجموعی جی ایس ٹی وصولی سے فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 24-2023 24 میں اوسط ماہانہ مجموعی  وصولی  1.65 لاکھ کروڑ  روپے ہے، جو مالی سال 23-2022 کی پہلی ششماہی کے اوسط ماہانہ مجموعی وصولی سے 11فیصد زیادہ ہے جہاں یہ 1.49 لاکھ کروڑ تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10189



(Release ID: 1962876) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi , Telugu