سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کے ذریعہ اٹل بہاری ٹریننگ سنٹر  فار ڈس ایبلٹی اسپورٹ کا افتتاح معذور افراد کو کھیلوں میں مساوی مواقع فراہم کرنے کی راہ ہموار کرے گا

Posted On: 01 OCT 2023 4:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کل 2 اکتوبر کو متعدد ترقیاتی اقدامات کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور  ایک اہم پروجیکٹ اٹل بہاری ٹریننگ سنٹر  فار ڈس ایبلٹی اسپورٹ کا افتتاح کریں گے۔

اٹل بہاری ٹریننگ سنٹر  فار ڈس ایبلٹی اسپورٹ   کے لئے یہ ایک  یادگار لمحہ ہوگا جب   وزیر اعظم 2 اکتوبر کو اس سہولت کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر وریندر کمار بھی  موجود ہوں گے۔ یہ اہم اقدام کھیلوں میں سب کی شمولیت اور  رسائی کو فروغ دینے کے لیے ہمارے ملک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اٹل بہاری واجپئی ٹریننگ سنٹر  فار ڈس ایبلٹی اسپورٹ معذور افراد کو کھیلوں میں مساوی مواقع فراہم کرنے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مختلف کھیلوں کے شعبوں میں ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کی جانب ایک اہم قدم  ہے۔

یہ افتتاحی تقریب ایک جامع اور قابل رسائی کھیلوں کے ایکو سستم کو فروغ دینے کی لگن کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ ہمارا ماننا ہے کہ کھیلوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور افراد کی جسمانی صلاحیتوں سے قطع نظر  ان کو تحریک  دینے کی طاقت  ہوتی ہے۔

اٹل بہاری ٹریننگ سنٹر  فار ڈس ایبلٹی اسپورٹ    ایک خود مختار ادارہ ہے جس کو  سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد  (دیویانگجن)کو بااختیار بنانے کے محکمہ ، کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے۔

یہ سینٹر ایم پی  سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ، 1973 مورخہ: 22 ستمبر 2021 کے تحت ایک سوسائٹی کے طور پر رجسٹرڈ ہے، جس کے حکام گورننگ باڈی اور ایگزیکٹو کمیٹی سینٹر کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہیں۔

سینٹر درج ذیل اغراض و مقاصد کے ساتھ کام کرتا ہے:

  1. پیرا اسپورٹس پرسنز ( پی ڈبلیو ڈیز) کے لیے کھیلوں کے لیے ایک جدید ترین بین الاقوامی سطح کا سنٹر آف ایکسی لینس قائم کرنا جس میں اصولوں کے مطابق مکمل رسائی ہو۔
  2. کھیلوں کا خصوصی ڈھانچہ بنانا تاکہ پیرا سپورٹس پرسنز سنٹر میں سخت اور خصوصی تربیت حاصل کر سکیں۔
  • III. دیویانگ کھلاڑیوں کے لیے دنیا میں دستیاب جدید ترین تربیت کی سہولیات کے مساوی سہولیات فراہم کرانا ۔
  1. دیویانگجن کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں زیادہ تعداد میں شرکت کو یقینی بنانا اور انہیں بین الاقوامی مقابلوں میں مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے قابل بنانا۔
  2. معاشرے میں ان کے انضمام کو آسان بنانے کے لیے دیویانگجن میں اعتماد پیدا کرنے اور ان میں تعلق کا احساس پیدا کرنے میں مدد کرنا۔
  3. کابینہ نے سینٹر کے قیام کے لیے 34 ایکڑ کے رقبے پر 151.16 کروڑ کے بجٹ کو منظوری دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-10200


(Release ID: 1962868) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu