بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب  نارائن رانے  نے ممبئی کے جوہو بیچ پر کے وی آئی سی کی جانب سے منعقد کی گئی صفائی مہم کی قیادت کی


جناب رانے نے کہا کہ یہ مہم صفائی کی اہمیت پر مہاتما گاندھی کی تعلیمات سے ہم آہنگ ہے، اس کا مقصد صاف اور صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے شہری فرض کے احساس کی ترغیب دینا ہے

प्रविष्टि तिथि: 01 OCT 2023 3:45PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پر شروع کی گئی صفائی کی پہل کے تحت چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں (ایم ایس ایم ای ) کے مرکزی وزیرجناب نارائن رانے کھادی اینڈ ولیج انڈسٹری کمیشن (کے وی آئی سی) کے ذریعہ ممبئی کے جوہو بیچ پر شروع کی گئی شرمدان، صفائی مہم میں شامل ہوئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001128H.jpg

اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جناب رانے نے کہا کہ صفائی کی اہمیت پر مہاتما گاندھی کی تعلیمات سے ہم آہنگ اس مہم کا مقصد صاف اور صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے شہری فرض کے احساس کی ترغیب دینا ہے۔

مہاتما گاندھی  کے قول ، "صفائی سیاسی آزادی سے زیادہ اہم ہے،" کا حوالہ دیتے ہوئے ، مرکزی وزیر نے صفائی کی اہمیت پر زور دیا۔ 2014 میں 'سوچھ بھارت ابھیان' کے آغاز کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے الفاظ کو دہراتے ہوئے، وزیرموصوف نے  کہا کہ گندگی اور کھلے میں رفع حاجت سے نمٹنے کی ضرورت ہے اور انہوں نے پرانی عادات کو بدلنے اور صفائی کو ایک طرز زندگی کے طور پر اپنانے پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00270BL.jpg

آج منعقد کی گئی شرمدان مہم کا مقصد ملک کو ایک بار پھر صفائی کی عوامی تحریک میں شامل کرنا ہے۔ کھادی اور دیہی صنعت کمیشن  (کے وی آئی سی) اس پہل میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے، اسکولوں، کالجوں اور مقامی برادریوں میں صفائی کی خصوصی مہم اور مقابلوں کا انعقاد کر رہا ہے، جس میں 'شرمدان' کے موضوع پر زور دیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EZ2U.jpg

جناب رانے نے کہا کہ کے وی آئی سی وزیر اعظم کی کال پر اس صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف وزیراعظم کا فرض نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ جناب رانے نے کہا کہ صفائی محض ایک سرکاری پہل نہیں ہے، بلکہ ایک صحت مند اور خوشحال زندگی کے لیے ایک سماجی عہد ہے۔ مرکزی وزیر نے عوام کو متحد کرنے اور صاف ہندوستان کی سمت کام کرنے کے لیے ریلی نکال کر اختتام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RQ7M.jpg

فلم اسٹار جناب سریش اوبرائے اور مقامی ایم ایل اے جناب امیت ساتم کے ساتھ جناب ونیت کمار، کے وی آئی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور جناب پنکج بودھکے اور کے وی آئی سی کے افسران اور بڑی تعداد میں اسکولی طلباء اور مقامی باشندوں نے اس صفائی مہم میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن اپنی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعہ غیر کاربن خارج کرنے والی کھادی اور گاؤں کی صنعت کی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10197


(रिलीज़ आईडी: 1962859) आगंतुक पटल : 122
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu