نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے گاندھی جینتی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی
Posted On:
01 OCT 2023 6:11PM by PIB Delhi
میں گاندھی جینتی کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
مہاتما گاندھی کی سچائی (ستیہ گرہ) اور عدم تشدد (اہنسا) کے اصول نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف آزادی کے لئے ہندوستان کی جدوجہد میں رہنمائی کا سرچشمہ تھے۔ آزادی اور مساوات کے لیے ان کے ذریعہ کی گئی مسلسل کوششوں نے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری عالمی برادری کے لیے- ایک انصاف پر مبنی اور شمولیاتی معاشرے کے قیام میں روشنی کے ستون کی طرح ہیں۔
جیسا کہ ہم بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آئیے ہم ان کے نقش قدم پر چلنے کا عہد لیں اور ہندوستان کی ترقی کے لئے گاندھی جی کے خود انحصاری، شمولیاتی اور آپسی بھائی چارے کے نظریہ کو بنائے رکھنے کی کوشش کریں ۔
************
ش ح ۔ ج ق ۔ م ص
(U:10211)
(Release ID: 1962849)
Visitor Counter : 114