پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی امور کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت  سوچھتا کے لئے شرمدان کا انعقاد کیا

Posted On: 01 OCT 2023 6:05PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کی وزارت نے کچرے سے پاک ہندوستان کے مقصد کے حصول  کے لیے سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) جن آندولن کے  نتیجہ میں  آج سوچھتا کے لیے شرمدان کے ساتھ ایک تاریخ – ایک گھنٹہ- ایک ساتھ خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا۔

جناب امنگ نرولا، سکریٹری اور ڈاکٹر ستیہ پرکاش، ایڈیشنل سکریٹری، پارلیمانی امور کی وزارت نے نویُگ سینئر سیکنڈری اسکول، پیشوا روڈ، نئی دہلی کے آس پاس ایک تاریخ-ایک گھنٹہ-ایک ساتھ خصوصی پروگرام کی قیادت کی۔ ارد گرد کے رہائشیوں اور پارلیمانی امور کی وزارت کے عملے کے ارکان کے ساتھ ساتھ  اسکول کے بچوں/ عملے کے ساتھ سوچھتا کے مقصد کے لیے شرم دان میں حصہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012LES.jpg

پارلیمانی امور کی وزارت کے افسران اور عملے نے آس پاس کے  شہریوں اور اسکولی بچوں/ عملے کے ساتھ مل کر دو ملحقہ پارکوں اور اس کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکوں پر  دس بجے سے لر گیارہ بجے  پورا ایک گھنٹہ صفائی مہم کے لیے وقف کیا۔ یہ چھوٹے اسکول جانے والے بچوں سمیت  پرجوش شہریوں کا شاندار گروپ تھا  جو سوچھتا کو  یقینی بنانے اور کچرے  سے پاک ہندوستان  کو حقیقت بنانے کے عزم سے بھرا ہوا تھا ۔ پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری نے ان تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک بھر میں سوچھتا کو نافذ کرنے کے ایک پرانے خواب  کو پورا کرنے میں تعاون دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QUCQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YZ59.jpg

 

************

ش ح ۔  ج ق     ۔ م   ص   

 (U:10212)


(Release ID: 1962843) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi , Kannada