وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

وزارت آیوش نے پورے بھارت میں ایک گھنٹہ صفائی مہم میں سرگرمی سے حصہ لیا


900 سے زیادہ تقریبات منعقد کی گئیں، عوامی مقامات، آبی ذخائر، احاطوں  وغیرہ کی صفائی کی گئی

صفائی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں: سربنندا سونووال

Posted On: 01 OCT 2023 5:35PM by PIB Delhi

وزارت آیوش نے یکم اکتوبر 2023کو اپنے قومی اداروں، تنظیموں، تحقیقی کونسلوں، ماتحت تنظیموں وغیرہ کے ذریعے پورے بھارت میں ’سوچھتا ہی سیوا مہم‘ کے تحت ’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ پروگرام منایا۔ نیشنل کمیشن آف انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم) اور نیشنل کمیشن فار ہومیوپیتھی (این سی ایچ) نے 2023 سے زیادہ کالجوں کے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے اس مہم میں حصہ لیا۔ ایک گھنٹے کی صفائی مہم میں 750 سے زیادہ آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر (اے ایچ ڈبلیو سی) بھی شامل تھے۔ آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربنند سونووال نے آسام کے ڈبروگڑھ میں صفائی مہم چلائی اور مرکزی وزیر آیوش ڈاکٹر مہندر منجپارہ نے گجرات کے سریندر نگر ضلع کے وادھوان مادھوو میں اس مہم میں حصہ لیا۔

وزارت آیوش نے اس مہم کے حصے کے طور پر بھارت بھر میں 900سے زیادہ تقریبات کا اہتمام کیا۔ ایک گھنٹے کی خصوصی صفائی مہم کے ساتھ ساتھ وزارت نے آیوش صحت اور تندرستی مراکز کے مضبوط نیٹ ورک کے ذریعہ ذہنی صحت ، تندرستی اور مجموعی صحت اور فلاح و بہبود میں صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی۔ ان سرگرمیوں کے علاوہ صفائی مہم کے بعد مجموعی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے ایک حصے کے طور پر وائی بریک بھی منایا گیا۔

جناب سربنند سونووال آسام کے ڈبروگڑھ میں اس مہم میں شامل ہوئے، انھوں نے صفائی مہم کی قیادت کی۔ لوگوں سے صفائی ستھرائی کو اپنی زندگی بھر کی عادت بنانے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صفائی ستھرائی کی پہل قومی شعور کا حصہ بن چکی ہے اور اب اس کے مثبت نتائج سب کے سامنے نظر آرہے ہیں۔ آیوش اور خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہندر منجپارہ نے گجرات کے سریندر نگر ضلع کے وادھوان مادھو میں صفائی مہم میں حصہ لیا۔

سوچھتا ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور پر، آیوش وزارت کی صفائی مہم پورے بھارت میں دیکھی گئی، اور مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ اداروں، تنظیموں، کونسلوں نے اپنے احاطے، محلے، عوامی مقامات جیسے بس اسٹینڈ، پارک، جڑی بوٹیوں کے باغات اور یہاں تک کہ جھیلوں، تالابوں وغیرہ کی صفائی کا کام شروع کیا۔ سینئر عہدیداروں اور آیوش برادری نے اس مہم کے ایک حصے کے طور پر آیوش بھون اور متعلقہ محلے کی صفائی کی۔

جیسا کہ وزارت نے درخواست کی تھی، مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے قومی آیوش مشن (این اے ایم) کے ذریعہ کام کرنے والے تمام آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر میں شرمدان سرگرمی کا مشاہدہ کیا۔ صفائی مہم کے علاوہ، مراکز نے صحت میلوں کا اہتمام کیا اور مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ذہنی صحت اور صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری پیدا کی۔ اس کو آیوشمان بھاو ابھیان میں لیا گیا تھا جس میں آیوشمان آپ کے دوار، آیوشمان میلہ اور آیوشمان گاؤں کے ساتھ ساتھ آیوشمان سبھا کے تحت لوگوں کو زیادہ آرام دہ ماحول میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے وزارت نے جوائنٹ سکریٹری سطح کا ایک نوڈل افسر مقرر کیا ہے جو پورے بھارت میں یکم اکتوبر 2023کو منعقد ہونے والی پوری مہم اور سرگرمیوں کی تیاری کی نگرانی کرے گا۔ ایس ایچ ایس 2023کا مرکزی موضوع کچرے سے پاک بھارت ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10195


(Release ID: 1962837)
Read this release in: English , Hindi , Telugu