دیہی ترقیات کی وزارت
زمینی وسائل کے محکمے نے نئی دہلی میں واقع شیواجی اسٹیڈیم میں ’’شرمدان – سووَچھتا ہی سیوا‘‘ تقریب کا اہتمام کیا
تقریب کے دوران صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں میں نہ صرف ڈی او ایل آر کے افسران/ حکام بلکہ مقامی افراد کی بھی زبردست شرکت ملاحظہ کی گئی
سووَچھ بھارت مشن کے اس مرحلے کو وزیر اعظم کی ’کوڑا کرکٹ سے مبرا بھارت‘ کی تصوریت اور فضلے کی سائنٹفک انتظام کاری، فضلے سے دولت اور مدور معیشت کے موضوع پر توجہ دے کر اجاگر کیا گیا
Posted On:
01 OCT 2023 12:30PM by PIB Delhi
دیہی ترقیات کی وزارت کے ماتحت زمینی وسائل کے محکمے (ڈی او ایل آر) نے 2 اکتوبر 2023 کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کی ماقبل شام، مہاتما گاندھی کو خراج عقید کے طور پر آج نئی دہلی کے شیواجی اسٹیڈیم بس ٹرمنل (این ڈی ایم سی علاقہ) میں، سووَچھتا پکھواڑا – سووَچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) – 2023 کے جزو کے طور پر صفائی ستھرائی کی ایک تقریب ’’شرمدان – سووَچھتا ہی سیوا‘‘ کا اہتمام کیا۔
سووَچھ بھارت مشن کے اس مرحلے کو وزیر اعظم کی ’کوڑا کرکٹ سے مبرا بھارت‘ کی تصوریت اور فضلے کی سائنٹفک انتظام کاری، فضلے سے دولت اور مدور معیشت کے موضوع پر توجہ دے کر اجاگر کیا گیا۔ وزیر اعظم کے خواب کی تکمیل کے لیے، ڈی او ایل آر نے محکمے کے سکریٹری جناب اجے ترکے کی قیادت میں اس تقریب کا اہتمام کیا جس میں محکمہ کے افسران/ حکام کی فعال شرکت ملاحظہ کی گئی۔
اس تقریب میں صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں نہ صرف ڈی او ایل آر کے افسران / حکام بلکہ مقامی افراد کی جانب سے بھی زبردست شرکت ملاحظہ کی گئی۔ ان سرگرمیوں کو انتہائی منظم طریقے سے ترتیب دیا گیا تھا جس میں چار ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جو احاطہ شدہ علاقے کے چار مختلف حصوں پر احاطہ کرتی تھیں۔
یہ تقریب سووَچھتا کے لیے بارآور ’شرمدان ‘ کرکے سووَچھتا ہی سیوا کے مقاصد کو لے کر محکمے کے افسران/ حکام کے ساتھ ساتھ عوام الناس پر اثرات مرتب کرنے کے معاملے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔
حکومت ہند کی سووَچھتا ہی سیوا مہم کا مقصد شرمدان (رضاکارانہ) اور جن بھاگیداری (کمیونٹی شراکت داری) کے توسط سے صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے مکمل حکومت کے نقطہ نظر کو اپنانا ہے۔ 2021 میں ایس بی ایم 2.0 کے آغاز کے توسط سے تاریخی سووَچھ بھارت مشن (ایس بی ایم) میں عظیم تر پیش رفت کا تصور کیا گیا ہے۔ مشن کا یہ مرحلہ لوگوں کی شرکت پر منحصر ہوگا۔ وزیر اعظم نے تمام شہریوں سے اجتماعی طور پر یکم اکتوبر 2023 کو صبح 10 بجے سووَچھتا کے لیے ایک گھنٹے کے ’شرمدان ‘ کی اپیل کی تھی، جو کہ باپو کی جینتی کے موقع پر انہیں ایک ’سووَچھانجلی‘ ہوگی۔
**********
(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )
U.No:10185
(Release ID: 1962715)
Visitor Counter : 101