کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کی 15ویں میٹنگ

Posted On: 01 OCT 2023 10:22AM by PIB Delhi

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ(جے ڈبلیو جی)کی 15ویں میٹنگ 26 اور 27 ستمبر 2023 کو ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں ہوئی۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت وزارت صنعت و تجارت ، حکومت ہند کے محکمہ تجارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب وپل بنسل اور عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی حکومت کی وزارت کامرس کے ایڈیشنل سکریٹری جناب نور محمد محبوب الحق نے کی۔

جے ڈبلیو جی کی 15ویں میٹنگ میں بندرگاہ کی پابندیوں کو ہٹانے، جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے(سی ای پی اے)کے آغاز پر زمینی کام، معیارات کی ہم آہنگی، معیارات کی باہمی پہچان، بنگلہ دیش کو ضروری اشیاء کی فراہمی، سڑک کی ترقی جیسے متعدد دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور ریل انفراسٹرکچر، ملٹی ماڈل نقل و حمل کے ذریعہ علاقائی رابطہ اورزمینی کسٹم اسٹیشن/مربوط چیک پوسٹس،  سرحدی ہاٹ وغیرہ میں بنیادی ڈھانچے کی تخلیق/مضبوطی شامل تھیں۔

دو طرفہ میٹنگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور دونوں ممالک نے گہری اقتصادی روابط، علاقائی تعاون اور پائیدار ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں تجارتی تعلقات اور باہمی خوشحالی کو فروغ دینے کا بہت بڑا وعدہ ہے۔

تجارت سے متعلق ہندوستان-بنگلہ دیش مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی)کی میٹنگیں سالانہ بنیادوں پر تجارت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر اقتصادی اور تکنیکی تعاون، فروغ، سہولت کاری، توسیع اور تجارت کے تنوع کے مواقع تلاش کرنے کے لیے منعقد کی جاتی ہیں۔ یہ ملاقاتیں تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے، کسٹم کے طریقہ کار کو آسان بنانے، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، لاجسٹکس اور ٹرانزٹ سہولیات کی بہتری کے ذریعہ باہمی مسائل کے فوری حل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں تاکہ سرحد پار تجارت کو سہل بنایا جا سکے۔

ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو آسان بنانے کے لیے متعدد تجارتی سہولت کاری کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ہندوستان نے 17 مئی 2022 کے سرکلر کے ذریعے کسی بھی ان لینڈ کنٹینر ڈپو (آئی سی ڈی)میں کسٹم کلیئرنس کی سہولت کے ساتھ بند کنٹینر میں ریل کے ذریعہ بنگلہ دیش سے بھارت کو برآمدات کی اجازت دے دی ہے۔ بنگلہ دیش نے چٹوگرام اور مونگلا پورٹ(اے سی ایم پی)کے استعمال پر معاہدے کے کامیاب آغاز اور مختلف لینڈ کسٹم اسٹیشنوں(ایل سی ایس) کے ذریعہ تجارت کی جانے والی اشیاء کی تعداد میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10181



(Release ID: 1962607) Visitor Counter : 105