سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستان کا تعلیمی نظام روایتی علم اور جدید ترین عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کا انوکھا امتزاج پیش کرتا ہے
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ چندریان-3، آدتیہ-ایل1، دنیا کی پہلی میڈ ان انڈیا ڈی این اے ویکسین وغیرہ اس خصوصی فائدہ کی توثیق کرتے ہیں۔ بھارتیہ ودیا مندر اسکول: ہندوستان کی ثقافت، تہذیب اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج، ڈاکٹر جتیندر سنگھ کہتے ہیں
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوستان اب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دنیا کی بہترین ترقی یافتہ معیشتوں سے آگے ہے جس کا ایک دہائی قبل تصور بھی نہیں کیا گیا تھا
ہندوستان عالمی خدشات کو دور کرنے میں پیش پیش ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آب و ہوا کی عالمی تحریک کی قیادت کررہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
30 SEP 2023 4:53PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیرڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان کا تعلیمی نظام، روایتی علم اور جدید ترین عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کا ایک منفرد امتزاج پیش کرتا ہے، اس طرح ہندوستان کو دنیا کی قیادت کرنے کا ایک خصوصی فائدہ ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چندریان-3، آدتیہ-ایل1، دنیا کی پہلی میڈ ان انڈیا ڈی این اے ویکسین وغیرہ، ہندوستانی فروغ کے اس خصوصی فائدہ کی توثیق کرتے ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بلاور کے قریب بھارتیہ ودیا مندر سینئر سیکنڈری اسکول، دادوارہ (فنٹر) میں ایک تعلیمی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔
پروگرام کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دنیا کی بہترین ترقی یافتہ معیشتوں سے آگے ہے، جس کا ایک دہائی قبل تصور بھی نہیں کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ دنیا اب چاہتی ہے کہ ہندوستان تقریباً ہر شعبے میں ان کی رہنمائی کرے۔ جی 20 کی کامیابی، 2023 کو جوار کا بین الاقوامی سال قرار دینے کی تجویز کو قبول کرنا، بین الاقوامی یوگا کا عالمی دن بننا وغیرہ موجودہ حکومت کے تحت ہندوستان کی قابلیت کو ظاہر کرتا ہے۔ بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کے ذریعے تحقیق اور اختراع کے ذریعے، ہندوستان نیٹ زیرو اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان بھی عالمی خدشات کو دور کرنے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں عالمی ماحولیاتی تحریک کی قیادت کر رہا ہے۔
طلباء سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، قومی تعلیمی پالیسی-2020 نے اس ملک کے نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولے ہیں، جو اب خواہشات کا قیدی نہیں ہے بلکہ اس کی خواہشات بہت زیادہ ہیں اور بہت سارے مواقع ہیں، جن میں بے شمار مواقع ان کے دروازے پردستک دے رہے ہیں۔
ہندوستان بھر میں بھارتیہ ودیا مندر اسکولوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان اسکولوں نے نہ صرف اپنے طلباء میں ثقافتی اقدار کو جنم دیا ہے بلکہ انہیں ہندوستان کے ترقی کے سفر کا حصہ بننے کے قابل بنایا ہے جس کی نمائش اس وقت کی گئی جب اس کے سابق طلباء جی 20 ، چندریان مشن وغیرہ کا حصہ بنے تھے۔
*****
U.No.10162
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1962566)
Visitor Counter : 98