سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بیس  کروڑ روپے کے فنڈ سے تکنیکی اور مالی مدد کے لیے نئی زرعی صنعتوں کی سفارش

Posted On: 30 SEP 2023 3:20PM by PIB Delhi

ماہرین نے 24 نئی صنعتوں کی سفارش کی ہے۔ یہ سفارش 20 کروڑ روپے کے اس مجموعی فنڈ سے تکنیکی اور مالی مدد کے لیے ہے جسے امید افزا خیالات، اختراعات، اور ٹیکنالوجیز کو تیز کرنے کے لیے مختص كیا گیا ہے۔ یہ سفارش آتمان 2023 پروگرام میں كی گئی جس كا اہتمام سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے  اور چار ٹکنالوجی انوویشن مراكز نے كیا جنہیں روپڑ، بمبئی، اندور اور کھڑگپور میں چار آئی آئی ٹیز میں انٹر ڈسپلنری سائبر فزیکل سسٹمز سے متعلق قومی مشن کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

 ان کی سفارش جیوری نے 55 نئی صنعتوں میں سے کی تھی۔ جنہوں نے پریزیشن فارمنگ، ایگرو آئی او ٹی اور ایگری 4.0؛ میکانائزیشن اور آٹومیشن؛ مارکیٹ انٹیلی جنس سے متعلق  پانچ پینلز پر اپنے جدید حل پیش کیے اور پیداوار فارم ایڈوائزری اور مواصلات کی پیشن گوئی كی۔ اس كا اہتمام آتمان 2023 پروگرام کے حصے کے طور کیا گیا تھا۔ سیشن کی ٹاپ پچ کو منتخب کیا گیا اور بہترین پچ ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ پروگرام کے دوران منعقدہ نمائش میں چار ٹی آئی ایچیز کی تیار کردہ 20 اہم ایگری ٹیک ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی۔

سائنس اور ٹیکنالوجی كے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ جنہوں نے آتمان پروگرام کا افتتاح کیا۔ انہوں نے جیت کی تجویز رکھنے کے لیے ریسرچ، ماہرین، نءی صنعتوں اور انڈسٹری کے درمیان وسیع تر ہم آہنگی پر زور دیا اور كہا كی یہ تعاون نہ صرف جدید مصنوعات کی ترقی کے لیے بلکہ موثر قومی اور عالمی برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لیے بھی كیا جائے۔

سکریٹری ڈی ایس ٹی، ڈاکٹر راجیش گوکھلے نے كہا کہ بغیر کسی پریشانی کے جدید ٹیکنالوجیز/مصنوعات/خدمات کی ترقی اور کمرشلائزیشن کی حمایت کرتے ہوئے آتمان پروگرام ایگری ٹیک مارکیٹ پلیس میں ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کی کامیابی میں سہولت فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا كہ "یہ نئی صنعتوں کو اس بات كا موقع دے سكتا ہے كہ وہ حکومت اور صنعت کے ممکنہ اسٹیک ہولڈرز کیلئے اپنی ٹیکنالوجیز کی نمائش اور مظاہرہ کریں"

زراعت میں گہری ٹیک اسٹارٹ اپ اور جدت طرازی بہت عام نہیں ہے۔ ہندوستان میں تقریباً 100000 نئی صنعتوں میں جن میں 15000 ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں، ان میں سے 3000 ڈیپ ٹیک میں ہیں اور 142 زراعت کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔ اب اس آتمان پروگرام سے 60 مزید شامل کیے جائیں گے۔ یہ 4 ٹی آئی ایچیز ملک بھر میں انٹروینشن کی کوشش کر رہے ہیں اور مستقبل میں کچھ زرعی یونیورسٹیوں اور کالجوں کو منسلک کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ باتیں ڈاکٹر اکھلیش گپتا، سینئر ایڈوائزر ڈی ایس ٹی اور سکریٹری ایس ای آر بی نے بتائیں۔

پروگرام کے دوران آئی آئی ٹی بمبئی میں ٹیکنالوجی اور انوویشن ہب فار انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) کے ذریعے ایک گرینڈ چیلنج اینڈ کمپیٹیشن (جی سی سی) کا آغاز کیا گیا ہے جو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے ہے جہاں بصیرت والے مفکرین پانی، زمین اور ہوا کو باہم مربوط کرنے کے لیے آئی او ٹی ٹیکنالوجیز؛ سمریدھی 2.0 یا مارکیٹ، تحقیق، اختراع اور ترقی کے لیے اسٹریٹجک ایکسلریشن تیار کرنے كی خاطر اختراعی، ماڈیولر، اور كم لاگت والے حل تیار کر سکتے ہیں۔

*******

U.No:10156

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1962507) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi , Tamil