امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج گاندھی نگر، گجرات میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر) کے مستقل کیمپس کا افتتاح کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق این آئی پی ای آر علم، تعلیم، تحقیق اور کاروبار کو جوڑنے والا پل بن کر دواسازی کے شعبے میں خود کفیل بھارت بنانے کی بنیاد رکھ رہے ہیں
این آئی پی ای آر نہ صرف تعلیم بلکہ تحقیق کے میدان میں بھی دنیا کا سب سے بڑا ادارہ بننے کا نشانہ طے کرے، جب تک کہ بھارت تحقیق کے میدان میں مہارت حاصل نہیں کرتا، ہم دنیا بھر میں دواسازی کے شعبے پر غلبہ حاصل نہیں کر سکتے
این آئی پی ای آر آج ملک بھر میں تکنیکی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک بڑا نام بن چکا ہے، تقریبا 8 ہزار طلبہ گریجویٹ اور پیشہ ورانہ میدان میں کامیاب ہو چکے ہیں، این آئی پی ای آر کے نام پر 380سے زائد پیٹنٹ رجسٹرڈ ہیں اور 7000سے زائد تحقیقی مقالے شائع ہو چکے ہیں
این آئی پی ای آر نے دوا سازی کی صنعتوں میں بھی اپنا ایک اچھا مقام بنایا ہے اور صنعتوں اور این آئی پی ای آر کے درمیان 270سے زیادہ مفاہمت نامموں پر دستخط کیے گئے ہیں ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ این آئی پی ای آر علم کو کاروبار سے جوڑنے کی مہارت رکھتا ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے گزشتہ 9 سالوں میں صحت کے شعبے میں اہم کام کیا ہے اور لوگوں کی صحت کا خیال رکھا ہے
پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر ملک کے کروڑوں غریب لوگوں کے لیے ایک نعمت بن گئے ہیں چاہے وہ آیوشمان بھارت اسکیم ہو، پی ایچ سی، سی ایچ سی اور ویلنیس سینٹروں کو مضبوط کرنا ہو، یوگا کے ذریعے صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہو، یا میڈیکل سیٹوں میں ڈھائی گنا اضافہ ہو، وزیر اعظم مودی نے گزشتہ 9سالوں میں صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے کام کیا ہے
پردھان منتری جن اوشدھی کیندروں کی وجہ سے گزشتہ 9 سالوں میں غریب لوگوں کے ذریعہ ادویات کی خریداری میں تقریبا 30 ہزارکروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے، صرف سال 2022-23میں 7500کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے
مودی حکومت نے ملک میں ادویات کے فعال فارماسیوٹیکل اجزاء (اے پی آئی) اور کلیدی ابتدائی مواد (کے ایس ایم) کی پیداوار بڑھانے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپنایا ہے، جس کی وجہ سے بھارت نہ صرف خود کفیل ہوگا بلکہ آنے والے 10 سالوں میں اسے برآمد بھی کرنے لگے گا
Posted On:
30 SEP 2023 7:04PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر)، احمد آباد کے مستقل کیمپس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر پٹیل اور مرکزی وزیر صحت جناب منسکھ منڈویا سمیت کئی معززین موجود تھے۔
اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق این آئی پی ای آر علم، تعلیم، تحقیق اور کاروبار کو جوڑنے والا پل بن کر دواسازی کے شعبے میں خود کفیل بھارت بنانے کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ این آئی پی ای آر، گاندھی نگر تقریبا 8 ایکڑ اراضی پر 60 عمارتوں پر پھیلا ہوا ہے جو نہ صرف ملک میں بلکہ پوری دنیا میں طب کے شعبے میں انسانی زندگی کو صحت مند اور مکمل بنانے میں بہت بڑا حصہ ڈالے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ این آئی پی ای آر، گاندھی نگر کو گزشتہ 3سالوں سے ملک کے ٹاپ 10 فارمیسی اداروں میں شامل کیا گیا ہے اور اب نئی عمارت کی تعمیر کے ساتھ اسے پہلی پوزیشن تک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ گاندھی نگر میں تعلیم کے لیے اچھا بنیادی ڈھانچہ اور ماحول ہے۔ یہاں لاء یونیورسٹی، نیشنل فارنسک سائنس یونیورسٹی، رکشا شکتی یونیورسٹی، دین دیال پیٹرولیم یونیورسٹی ہے اور آج یہاں این آئی پی ای آر بھی شروع ہو رہا ہے جو یہاں کے تمام تعلیمی اداروں میں ایک نئی توانائی پیدا کرے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ این آئی پی ای آر کو نہ صرف تعلیم بلکہ طب کے میدان میں تحقیق میں بھی دنیا کا سرفہرست ادارہ بننا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک بھارت تحقیق کے میدان میں مہارت حاصل نہیں کرتا، ہم دنیا میں ادویات کی تیاری کے شعبے پر غلبہ حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ این آئی پی ای آر، گاندھی نگر نے خود کو ایک مشہور سینٹر آف ایکسیلینس کے طور پر قائم کیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید ترقی کرے گا۔ این آئی پی ای آر کا تصور تعلیم، تحقیق، معیار اور عمدگی کا ایک مرکز بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے تاکہ اسے پیداوار اور عوامی خدمت سے جوڑا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ فارمیسی ایک ایسا شعبہ ہے جو نہ صرف فرد کو فائدہ پہنچاتا ہے بلکہ انسانی زندگی کو صحت مند اور طویل بنانے میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں پڑھنے والے طلبہ نہ صرف اپنی زندگی کو بہتر بنائیں گے بلکہ کروڑوں لوگوں کی صحت مند زندگی کا سبب بھی بنیں گے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ اس وقت بھارت میں 7 این آئی پی ای آر ہیں جن میں سے موہالی اور گوہاٹی مکمل طور پر فعال ہیں اور آج این آئی پی ای آر ، گاندھی نگر بھی مکمل طور پر فعال ہونے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حاجی پور، حیدرآباد، کولکاتہ اور رائے بریلی میں این آئی پی ای آر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ این آئی پی ای آر آج ملک بھر میں ٹیکنیکل اور ہائر ایجوکیشن کے شعبے میں ایک بڑا نام بن چکا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہاں سے تقریبا 8 ہزارطلبہ نے گریجویشن کیا ہے اور پیشہ ورانہ میدان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ این آئی پی ای آر کے طلبہ کے نام پر 380سے زیادہ پیٹنٹ رجسٹرڈ ہیں اور 7 ہزارسے زیادہ تحقیقی مقالے شائع ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے یہاں جدید ترین لیبارٹری کی تعمیر کے لیے 2200کروڑ روپئے جاری کیے ہیں جس سے آنے والے دنوں میں طلبہ کو تحقیق کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ این آئی پی ای آر نے دواسازی کی صنعتوں میں بھی اپنا ایک اچھا مقام بنایا ہے اور صنعتوں اور این آئی پی ای آر کے درمیان 270سے زیادہ مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ این آئی پی ای آر علم کو کاروبار سے جوڑنے کی مہارت رکھتا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ این آئی پی ای آر کے ذریعے فارماسیوٹیکل اور میڈیکل کے شعبوں میں مختلف کورس اسٹریمز میں تقریبا 16 اسپیشلائزیشن پیش کی جاتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک میں ادویات کے لیے ایکٹو فارماسیوٹیکل اجزاء (اے پی آئی) اور کلیدی ابتدائی مواد (کے ایس ایم) کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپنایا ہے اور آنے والے 10 سالوں میں بھارت ان میں خود کفیل ہوجائے گا اور ان کی برآمد شروع کردے گا۔ انھوں نے کہا کہ 16 اے پی آئی اور 2 کے ایس ایم کے لیے کفایتی، پائیدار اور سستے پروسیس تیار کرنے کی کوششیں شروع کی گئی ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارت نہ صرف اے پی آئی اور کے ایس ایم شعبوں میں خود کفیل ہوجائے گا بلکہ اگلے 10 سالوں میں اے پی آئی اور کے ایس ایم برآمد کرنے کی پوزیشن میں بھی ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ این آئی پی ای آر میں ایک ریسرچ پورٹل شروع کیا گیا ہے جس سے ریسرچ پروفیشنلز کو بے شمار فوائد حاصل ہوں گے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی گئی پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی یوجنا ملک کے کروڑوں غریب لوگوں کے لیے ایک نعمت بن گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں دس ہزار جن اوشدھی مراکز میں غریبوں کو 1800 دوائیں سرجیکل آلات بازار سے 50 سے 90 فیصد کم قیمت پر دستیاب کرائے جاتے ہیں۔ آج پردھان منتری جن اوشدھی کیندر غریبوں کے لیے برکت کے مراکز بن گئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ صنعتیں بھی اس اسکیم کی حمایت کر رہی ہیں اور انھوں نے ملک کے غریب شہریوں کی زندگیوں کو آسان اور قابل رسائی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی وجہ سے گزشتہ 10 سالوں میں غریبوں کے ذریعہ ادویات کی خریداری میں تقریبا 30 ہزارکروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صرف سال 2022-23میں ہی 7500کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے پی ایل آئی اسکیم کے تحت دواسازی کی پیداوار کے شعبے میں 48چھوٹی اور بڑی صنعتوں کے لیے 4000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو منظوری دی ہے اور اس سرمایہ کاری کا ایک اہم حصہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ پی ایل آئی اسکیم کے تحت طبی آلات کی گھریلو پیداوار کو بھی فروغ دیا جارہا ہے اور مودی حکومت نے تقریبا 2000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے 26 سرمایہ کاروں کو منظوری دی ہے۔ بلک ڈرگ فارما پارکس کو فروغ دینے کے لیے مودی حکومت نے 3000کروڑ روپئے کی لاگت سے 3 بلک ڈرگ فارما پارکس کی تعمیر کا کام بھی کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نیشنل میڈیکل ڈیوائس پالیسی 2023بھی لائے ہیں تاکہ بھارت کو میڈیکل آلات کی تیاری کے شعبے میں خود کفیل بنایا جاسکے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ میڈیکل ڈیوائس مینوفیکچرنگ کے شعبے میں پہلی ایکسپو ، جس میں تقریبا 250قسم کے آلات ، 70اسٹارٹ اپس ، 4 ہزارسے زیادہ خریدار اور فروخت کنندگان ، 10 ہزارسے زیادہ ناظرین اور 10 ممالک نے شرکت کی تھی ، 2023میں گاندھی نگر میں منعقد کی گئی تھی۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم ہو، پی ایچ سی، سی ایچ سی یا ویلنیس سینٹرز کو مضبوط بنانا ہو، یوگا کے ذریعے صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہو یا طبی نشستوں میں ڈھائی گنا اضافہ ہو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ 9 سالوں میں صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کی سمت میں کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سب کے ساتھ ساتھ ملک میں 7 این آئی پی ای آرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نے گزشتہ 9 سالوں میں ملک میں صحت کے شعبے میں ایک جامع اپروچ کے ساتھ کام کیا ہے اور ملک کے لوگوں کی صحت کا بھی خیال رکھا ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 10168
(Release ID: 1962477)
Visitor Counter : 163