جل شکتی وزارت
کرناٹک: ’سووَچھتا ہی سیوا‘ مہم نے آبی ذخائر سے اکٹھا کیے گئے 500 کلوگرام پلاسٹک کے کوڑا کرکٹ کے ساتھ ضلع اُدُوپی میں زبردست کام انجام دیا
Posted On:
30 SEP 2023 5:00PM by PIB Delhi
ریاست کرناٹک میں سلی گرام کوڈی بیک واٹر پوائنٹ پر ’سووَچھتا ہی سیوا‘ مہم کے تحت سلی گرام کایاکنگ پوائنٹ کے ساتھ کوٹا تٹو اور کوڈی گرام پنچایتو کے ساتھ شراکت داری میں ضلع پنچایت اُڈوپی کے ذریعہ ایک خصوصی صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع انتظامیہ نے ضلع پنچایت کے ساتھ مل کر آبی ذخیرے کے مشہور سیاحتی مقامات پر کوڑا کرکٹ جمع ہونے کی وجہ سے صفائی کے لیے اس مخصوص جگہ کا انتخاب کیا۔ اس تقریب میں مختلف معززین اور کمیونٹی کے اراکین کی شرکت ملاحظہ کی گئی، جس سے یہ صفائی اور موحولیاتی بیداری کو فروغ دینے میں ایک اہم کوشش کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔
اس تقریب کا آغاز سووَچھتا سے متعلق تقریب حلف برداری سے ہوا اور ساتھ ہی قومی پرچم بھی لہرایا گیا، اور اس طرح صفائی ستھرائی اور موحولیاتی تحفظ کے تئیں عہدبندگی پر زور دیا گیا۔ تقریب کے دوران، آبی ذخائر سے 500 کلوگرام کے بقدر بڑی مقدار میں پلاسٹک کا کوڑا کرکٹ اور دیگر ملبہ اکٹھا کیا گیا۔ بعد ازاں، جمع کیا گیا یہ کوڑا کرکٹ صحیح اور سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے ٹھوس فضلہ انتظام کاری (ایس ڈبلیو ایم) مرکز بھیج دیا گیا۔
اس تقریب کا بنیادی مقصد سیاحوں اور مقامی برادریوں، دونوں کے درمیان آبی کثافت کو روکنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ شرکاء کے مختلف گروپوں کو شامل کرکے اور کافی مقدار میں فضلہ اکٹھا کرکے، اس پہل قدمی نے ماحولیات، خصوصاً آبی ذخائر ایکو نظام اور ہمارے قدرتی ماحول کے تئیں ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے میں ایک مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس طرح کی تقریبات ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے اور خطے میں سیاحتی طور طریقوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اہمیت کی حامل ہیں۔
معززین میں اُڈوپی کی ڈپٹی کمشنر محترمہ ودیہ کماری، ضلع پنچایت اُڈوپی کے سی ای او پرسنا ایچ، ایس بی ایم- جی اُڈوپی کی نوڈل افسر رشمی اے سی کنڈاپارا، اے سری نواس راؤ، پی آر آئی (پنچایتی راج ادارہ) کے اراکین، جی پی (گرام پنچایت )کوڈی اور کوٹا تٹو جی پی کے افسران، مقامی طلبا، ایس ایچ جی (سیلف ہیلپ گروپس)، اور صفائی ستھرائی عملہ ، وغیرہ شامل تھے۔ مجموعی طور پر، تقریباً 70 شرکاء نے اس بامعنی پہل قدمی کے لیے ہاتھ ملائے۔
**********
(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )
U.No:10160
(Release ID: 1962439)
Visitor Counter : 106