کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت نے تجارتی کان کنی کی خاطر چھ کوئلے کی کانوں کے کامیاب ٹنڈر داخل كرنے والوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے


ایک ہزار پچاس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع؛ 9464 روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا امکان

کمرشل کوئلہ کان نیلامی کے تحت اب تک 91 کانوں کی كامیاب نیلامی

Posted On: 29 SEP 2023 5:37PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے آج یہاں نیلامی کے ساتویں دور میں کمرشل کان کنی کے تحت کوئلے کی کانوں کے چھ کامیاب ٹنڈر داخل كرنے والوں کے ساتھ معاہدے كیے۔ یہ اہم واقعہ 2020 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ ملک میں کمرشل کوئلہ کان کنی کے آغاز کے بعد سے 91 کوئلے کی کانوں کی کامیاب نیلامی کو واضح  کرتا ہے۔ کوئلے کی ان چھ کانوں میں سے چار کانوں کی جزوی طور پر اور باقی دو کی مکمل کھوج کی جا چکی ہے۔

جن کانوں کے لیے یہ معاہدے کیے گئے ہیں ان كے نام  میناکشی ویسٹ، نارتھ دھاڈو (مشرقی حصہ)، شمالی دھاڈو (مغربی حصہ)، پتھورا ایسٹ، پتھورا ویسٹ اور شیربند ہیں۔ کامیاب بولی دہندگان میں ہینڈیلكو انڈسٹریز لمٹیڈ،این پی ٹی سی مائننگ لمیٹیڈ، این ایل سی انڈیا لمیٹیڈ، شری بجرنگ پاور اینڈ اسپات لمیٹیڈ اورنیل كنٹك مائننگ لمیٹیڈ نمایاں طور پر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں کوئلے کی ان چھ کانوں سے تخمینہ شدہ کل سالانہ آمدنی تقریباً 787.59 کروڑ روپے ہے جو 7.00 میٹرک ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) کی مجموعی چوٹی کی شرح کی صلاحیت(پی آر سی) كی سطح پر پیداوار کی بنیاد پر ہے۔ ایک بار جب یہ کانیں مکمل طور پر کام کرنے لگیں تو یہ براہ راست اور بالواسطہ طور پر 9,464 افراد کے لیے روزگار پیدا کرنے کر سكتی ہیں۔ 1,050 كروڑ روپے کی خاطر خواہ رقم ان کوئلے کی کانوں کو چلانے کے لیے مختص كی گئی ہے کوئلے کی ان چھ کانوں میں کامیاب بولی دہندگان کے لیے ریونیو شیئرنگ كی شرح 6 فیصد سے لے کر 43.75 فیصد تک ہے۔ اوسط ریونیو شیئر 23.71 فی صد ہے۔

کوئلے کی وزارت کی جانب سے محتاط اور شفاف نیلامی کا عمل کوئلے کی کان کنی کے شعبے میں پیداواری اور ترقی پسندانہ فروغ کو آگے بڑھانے کے رُخ پر ایک اہم قدم ہے۔

ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس لمیٹڈ كا جو تجارتی کول مائن نیلامی کے لیے وزارت کوئلہ کا ایک خصوصی ٹرانزیکشن ایڈوائزر ہے طریقہ کار وضع کرنے اور نیلامی کے عمل کو کامیابی سے یقینی بنانے میں اہم کردار رہا۔

*******

U.No:10139

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1962260) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi