ریلوے کی وزارت
سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم کے پہلے 14 دنوں (یعنی 15 ستمبر 2023 سے 29 ستمبر 2023) کے دوران، 2.14 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے تقریباً 1934 سرگرمیوں میں حصہ لیا، جبکہ اس مہم میں 662990 گھنٹے کام کیا گیا
اس سال، ریلوے کی وزارت کی خصوصی توجہ اسٹیشنوں پر پٹریوں کی صفائی، بڑے اسٹیشنوں تک رسائی اور ریلوے احاطوں میں پلاسٹک کے کچرے کے خاتمے پر مرکوز ہے
ریلوے کی وزارت یکم اکتوبر 2023 کو بڑے پیمانے پر ایک صفائی مہم چلائے گی جس میں رضاکار مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کم از کم ایک گھنٹہ شرمدان میں تعاون دیں گے
Posted On:
29 SEP 2023 3:56PM by PIB Delhi
بھارتی ریلوے، اپنے وسیع ملک گیر نیٹ ورک کے ساتھ، سوچھ بھارت ابھیان میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ریلوے کی وزارت 15 ستمبر 2023 سے 02 اکتوبر 2023 تک سوچھتا پکھواڑا منا رہی ہے تاکہ اس مہم کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس مہم کا مقصد زیادہ آلودگی سے پاک اور زیادہ ماحول دوست ریلوے نظام کو فروغ دینا ہے۔ اس سال، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، اور جل شکتی کی وزارت نے بھی مشترکہ طور پر ‘سوچھتا ہی سیوا’ (ایس ایچ ایس) مہم (15 ستمبر 2023 سے 02 اکتوبر 2023 تک) شروع کی ہے جس میں ریلوے کی وزارت بھی ایک شراکت دار ہے۔ سوچھتا ہی سیوا کی سررمیاں سوچھتا پکھواڑہ کی روزمرہ کی سرگرمیوں کے ساتھ مربوط ہیں۔ سوچھتا ہی سیوا مہم 2023 کا مرکزی خیال ‘‘کوڑا کرکٹ سے پاک بھارت’’ ہے۔ پورے جوش و خروش کے ساتھ وزیر اعظم کی قیادت میں ، سال 2014 سے پہلے کے مقابلے میں بھارتی ریلوے نے صفائی ستھرائی کی سطح میں ایک مثالی تبدیلی کا مشاہدہ کیا ہے۔
ریلوے تھوک نقل و حمل کا ایک ماحول دوست ذریعہ ہے اور یہ صاف اور سرسبز ماحول کو فروغ دینے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ اس نے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کے اندر اور اس کے آس پاس صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ اِن اقدامات میں صاف پٹریوں کی طرف جانے والے کوچوں پر بایو بیت الخلاء، بایو ڈیگریڈیبل/نان بایو ڈیگریڈیبل فضلات کو الگ کرنا، ٹھوس فضلات بندوبست ، واحد استعمال ہونے ولاے پلاسٹک کی حوصلہ شکنی وغیرہ امور بھی شامل ہیں۔
سوچھتا ہی سیوا مہم 2023 اور سوچھتا پکھواڑہ 2023 کا افتتاح 15 ستمبر 2023 کو ریلوے بورڈ کے چیئرپرسن اور سی ای او نے ریل بھون میں سوچھتا کا عہد دلانے کے ساتھ کیا۔
پکھواڑہ کے دوران، روز مرہ کی سرگرمیوں مثلاً سوچھ سمواد، سوچھ ریلگاڑی، سوچھ اسٹیشن، سوچھ پریسر، سوچھ آہار، سوچھ پرسادھن وغیرہ ہر سال شروع کی جاتی ہیں۔ اس سال اسٹیشنوں پر پٹریوں کی صفائی، بڑے اسٹیشنوں تک پہنچنے اور ریلوے کے احاطے میں پلاسٹک کے کچرے کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
اس سال، سووچھتا ہی سیوا مہم کے پہلے 14 دنوں (یعنی 15 ستمبر 2023 سے 02 اکتوبر 2023 تک) کے دوران، 2.14 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے تقریباً 1934 سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس کے تحت 662990 گھنٹے کام کیے گئے ، جن میں پورے دل سے شرکت کرنے والے مسافر اور دیگر متعلقہ افراد شامل ہیں۔
بھارتی ریلویز نے مختلف سرگرمیاں شروع کی ہیں جیسے ریلوے کی ویب سائٹ پر ایس ایچ ایس لوگو اور بینرز لگائے جا رہے ہیں، مسافروں کی بیداری کے لیے ٹرینوں/اسٹیشنوں میں کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے ٹرینوں/اسٹیشنوں میں اعلان، ‘‘سوچھ ریل سوچھ بھارت’’ کے نعرے کے ساتھ پربھات پھیریاں لگائی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں میں بیداری کو بڑھایا جا سکے۔ مسافروں کی بیداری کے لیے ریلوے اسٹیشنوں پر غیر سرکاری تنظیموں، مذہبی اداروں اور اسکول کے بچوں کے تعاون سے نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آئی ای سی کے ذریعے اسٹیشنوں کے قریب آنے والے علاقوں، ٹریک پر، یارڈ یا ڈپو کے احاطے میں لوگوں کو کھلے میں رفع حاجت سے پرہیز کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے، بایو ٹوائلٹس کے استعمال پر صفائی سے متعلق آگاہی مہم کا اہتمام کیا جا رہا ہے ، کوڑا کرکٹ پھیکنے کو روکنے کے نوٹسز آویزاں کیے جا رہے ہیں ، اسی طرح پوسٹرز بھی آویزاں کیے جا رہے ہیں۔ صفائی سے متعلق بیداری پھیلانے کے لیے مسافروں کو ، ہرا گیلا سوکھا نیلا مہم کے ساتھ خشک اور گیلے کچرے کے ڈبے، صفائی کے تمام اثاثوں کی مرمت، پینٹنگ، صفائی اور برانڈنگ جیسے کہ کوڑے کے ڈبے، عوامی بیت الخلاء، ڈھلوس، ویسٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں، میٹریل ریکوری کی سہولت وغیرہ فراہم کی جا رہی ہیں۔
اسٹیشن کے علاقے میں (ایم آر ایف) وغیرہ، ‘ہر پٹری صاف ستھری’ کی مہم کے تحت ریلوے پٹریوں کی صفائی، رہائشی احاطے (ریلوے کالونیوں، ریٹائرنگ/ ویٹنگ رومز، رننگ رومز، ریسٹ ہاؤس اور ڈارمیٹریز کینٹین، کھانے پینے کے اسٹالز) اور اسٹیشن کے احاطے کے ارد گرد، سیلفی پوائنٹس سے لے کر کچرے وغیرہ کی اچھی طرح صفائی کی جا رہی ہے۔
ویگن ریپیئر ڈپو (ڈبلیو آر ڈی)، اے ڈی آر اے نے کچرا پھینکنے والے علاقے کو نباتات اور حیوانات کے ساتھ باغ میں تبدیل کر دیا ہے۔
15 ستمبر 2023 کو کے ایس آر بنگلورو اسٹیشن پر 10 گھنٹے کے وقت میں جمع ہونے والی فضلہ پلاسٹک کی بوتلوں کے ساتھ بنگلورو اسٹیشن پر پلاسٹک کے فضلے کی گرفت اور دباؤ میں زمین کو ظاہر کرنے والا ایک مجسمہ بنایا گیا ہے۔
ریلوے کی وزارت نے یکم اکتوبر 2023 کو صبح 10:00 بجے لوگوں کی قیادت میں ایک بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلانے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں رضاکار مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کم از کم ایک گھنٹہ شرمدان میں حصہ لیں گے۔ اس بڑی صفائی مہم کے لیے تمام بھارتی ریلوے میں تقریباً 20,000 تقریبات کے انعقاد کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ معززین، مشہور شخصیات ، سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے افراد کو بڑی صفائی مہم میں شرمدان میں تعاون دینے کے لیے مدعو کیا جا رہا ہے۔ ان سرگرمیوں کو سووچھتا ہی سیوا - 2023 پورٹل www.swachhbharatmission.gov.in پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
************
ش ح۔م ع۔ت ح
(U: 10124)
(Release ID: 1962162)
Visitor Counter : 98