ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائلز کی وزارت نے تکنیکی ٹیکسٹائلز کے بارے میں کیو سی اوز کے دوسرے مرحلے میں یکم اپریل 2024 سے لاگو ہونے والے زرعی ٹیکسٹائل کی 20 مصنوعات اور میڈیکل ٹیکسٹائل کی 06 مصنوعات کے لیے 02 کوالٹی کنٹرول آرڈر جاری کیے ہیں
میڈیکل ٹیکسٹائل کی بڑے پیمانے پر استعمال کی جانے والی اشیاء جیسے سینیٹری پیڈز اور بیبی ڈائپرز میں، سیلف ہیلپ گروپس یعنی خود اپنی مدد کرنے والے گروپوں کو کیو سی او سے مستثنیٰ کیا گیا ہے جبکہ بہت چھوٹے اور چھوٹے یونٹس کو 1 سال کے لیے چھوٹ دی جاتی ہے تاکہ ان کے لیے دستیابی کو متاثر کیے بغیر رسائی کو آسان بنایا جا سکے
انیس جیو ٹیکسٹائل اور 12 تحفاظتی ٹیکسٹائل کے لیے 2 کوالٹی کنٹرول آرڈرز (کیو سی اوز) پہلے مرحلے میں جاری کیے گئے تھےجو 7 اکتوبر 2023 سے لاگو ہوں گے
کیو سی او گھریلو مینوفیکچررز کے ساتھ ساتھ ان غیر ملکی مینوفیکچررز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں جو اپنی مصنوعات ہندوستان کو برآمد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں
کیو سی اوز تکنیکی ٹیکسٹائل کے معیار اور کوالٹی کو یقینی بنائیں گے اور ہندوستان میں اس صنعت کی ترقی کی حوصلہ افزائی کریں گے
Posted On:
29 SEP 2023 3:35PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائلز کی وزارت نے میڈیکل ٹیکسٹائلز کی 06 مصنوعات اور ایگرو ٹیکسٹائل کی 20 مصنوعات کے لیے 02 کوالٹی کنٹرول آرڈرز (کیو سی اوز) کے اجراء کا اعلان کیا اور تجارت اور صنعت کی وزارت کے ڈی پی آئی آئی ٹی، کے مطابق مرحلہ-II میں، متعلقہ فریقوں کی مشاورت، قانونی جانچ سمیت تکنیکی ضوابط کے نوٹیفکیشن کے لیے مناسب عمل کے بعد یہ اجرا عمل میں آئے گا۔
میڈیکل ٹیکسٹائل کیو سی او میں صحت کی دیکھ بھال اور حفظان صحت کے لیے ضروری مصنوعات کی ایک رینج شامل ہے۔ اس کیو سی او کے تحت آنے والی مصنوعات میں سینیٹری نیپکن، میڈیکل ٹیکسٹائل - جوتوں کے کور، میڈیکل ٹیکسٹائل - ڈینٹل بب/نیپکنز، ڈسپوزایبل بیبی ڈائپر، دوبارہ استعمال کے قابل سینیٹری پیڈ/ سینیٹری نیپکن/ ماہواری کے دوران استعمال کی جانے والی پینٹیز اور میڈیکل ٹیکسٹائل - بیڈ شیٹ اور تکیے کے غلاف شامل ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ، ٹیکسٹائل کی وزارت نے ان سیلف ہیلپ گروپس یعنی خود اپنی مدد کرنے والے گروپوں (ایس جی اوز)کو میڈی ٹیک کیو سی اوز سے مستثنیٰ قرار دیا ہے، جو ضروری مصنوعات یعنی سینیٹری نیپکنز، بیبی ڈائپرز، اور دوبارہ قابل استعمال سینیٹری پیڈ/سینیٹری نیپکن/ ماہواری کے دوران استعمال کی جانے والی پینٹیز کے لیے چھوٹے پیمانے پر پیداوار کو فروغ دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ ، سینیٹری نیپکنز، بیبی ڈائپرز، اور دوبارہ قابل استعمال سینیٹری پیڈ/سینیٹری نیپکن/ ماہواری کے دوران استعمال کی جانے والی پینٹیز بنانے والی بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعت (ایس ایم ای) کے لیے، میڈیکل ٹیکسٹائل کیو سی او یکم اکتوبر 2024 کو نافذ ہو جائے گا اور انہیں کیو سی اوکی تعمیل سے متعلق مطابقت کے لیے کافی وقت فراہم کرے گا۔ میڈیکل ٹیکسٹائل کی دیگر اشیاء اور عام صنعت کے لیے، یہ میڈیکل ٹیکسٹائل کیو سی او یکم اپریل 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔
ان کیو سی اوز میں بیان کردہ مطابقت سے متعلق معائنہ کی ضروریات گھریلو مینوفیکچررز کے ساتھ ساتھ ان غیر ملکی مینوفیکچررز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوتی ہیں جو اپنی مصنوعات بھارت کو برآمد کرنا چاہتے ہیں۔ ہندوستانی حکومت کی رائے ہے کہ زرعی ٹیکسٹائل اور میڈیکل ٹیکسٹائل کے معیار اور کوالٹی میں اضافہ کرنے کے لیے عوامی مفاد میں ایسا کرنا ضروری ہے۔
زرعی ٹیکسٹائل کیو سی او یکم اپریل 2024 کو نافذ ہو جائے گا۔ یہ کیو سی او زرعی برادری کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کا مقصد زرعی ٹیکسٹائل مصنوعات کے معیار اور کارکردگی کو بڑھانا ہے، اوراس کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنانا کہ کسانوں کو ان کے زرعی مسائل اور ضروریات کے لیے قابل اعتماد اور پائیدار حل تک رسائی حاصل ہو۔ اس میں زراعت اور باغبانی کے طریقوں کو بڑھانے کے لیے تیار کردہ مصنوعات کی ایک وسیع رینج شامل ہے جس میں درج ذیل شامل ہیں:
نمبرشمار
|
مصنوعات کا عنوان
|
نمبرشمار
|
مصنوعات کا عنوان
|
1
|
زراعت اور باغبانی کے طریق کار کے لیے ٹیکسٹائلز—پولی پروپیلین کاتا ہوا بانڈڈ نان- فصل کے لیے بناہوا کور اور پھل فروٹ کی حفاظت کے تھیلے
|
11
|
زرعی ٹیکسٹائل - زراعت اور باغبانی کے مقصد کے لیے ونڈشیلڈ جال
|
2
|
زرعی ٹیکسٹائل - زراعت اور باغبانی کے مقصد کے لیے کیڑوں کے جال
|
12
|
زرعی ٹیکسٹائل - زراعت اور باغبانی کے مقاصد کے لیے فصل سے متعلق جال
|
3
|
زرعی ٹیکسٹائل - باغبانی کے طریق کار کے لیے زمین کے بنے ہوئے کور
|
13
|
زراعت اور باغبانی کے مقاصد
|
4
|
پودوں کی افزائش اور خود رو گھاس پھوس کے خاتمے کے لیے جوٹ یعنی پٹسن کی زرعی ٹیکسٹائل
|
14
|
زرعی ٹیکسٹائل – زراعت اور باغبانی سے متعلق مقاصدکے لیے باڑ لگانے کے جال -
|
5
|
زرعی ٹیکسٹائل — کیڑوں یعنی کرم خوردگی (ایچ ڈی پی ای)کے لیے بہت زیادہ گھنے اوربنے ہوئے بستر
|
15
|
زرعی ٹیکسٹائل - زراعت اور باغبانی سے متعلق مقاصد کے لیے پودوں کے لیے سازگار جال
|
6
|
جوٹ ایگرو—ٹیکسٹائل—انکر/پودے کی افزائش کے لئے سپلنگ بیگ
|
16
|
زرعی ٹیکسٹائل - بارش سے متعلق آبپاشی کے نظام میں استعمال کے لیے ہائی ڈینسیٹی پولیتھیلین (ایچ ڈی پی ای) فلیٹ ٹیوب اور فٹنگ
|
7
|
زرعی ٹیکسٹائل — آبپاشی کے مقصد کے لیے ہائی ڈینسیٹی پولیتھیلین (ایچ ڈی پی ای) پرتدار بُنی ہوئی فلیٹ ٹیوب
|
17
|
زراعت -زراعت اور باغبانی کے مقاصد کے لیے ٹیکسٹائل کے لچکدار پانی کے ذخیرہ کرنے والے ٹینک
|
8
|
زرعی ٹیکسٹائل – تمباکو کی فصل کے لیے نائیلون سے بنے ہوئے دستانے
|
18
|
زراعت – زراعت اور باغبانی کے مقاصد کے لیے پودوں کے لیے ٹیکسٹائل کے لیے اولوں سے حفاظت کے لیے جال
|
9
|
ڈرپ آبپاشی کے لیے تمباکو کی کٹائی کرنے والوں کے لیے ہموار دستانے
|
19
|
زراعت – زراعت اور باغبانی کے مقاصد کے لیے پودوں کے لیے ٹیکسٹائل کے لیے اولوں سے حفاظت کے لیے جال
|
10
|
زرعی ٹیکسٹائل – زراعت اور باغبانی کے طریق کار کے لیے ہائی ڈینسٹی چٹائی
|
20
|
زراعت –ٹیکسٹائل کے لیے لیمینیٹڈ بنے ہوئے فلیٹ ٹیوب اور تحفظاتی غلاف
|
کیو سی اوز صارفین کے مفادات کے تحفظ اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے شعبے کی ترقی میں معاونت کے لیے بہت ضروری ہیں۔ یہ صارفین اور اختتامی صارفین کو بہترین قیمت فراہم کرنے کی کوشش کرے گا، اس طرح ہندوستانی مصنوعات کے معیار کو فروغ ملے گا جن کا عالمی معیارات سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔
جیو- ٹیکسٹائل کی 19 اشیاء اور تحفاظتی ٹیکسٹائل کی 12 اشیاء کے لیے پہلے مرحلے میں جاری کیے گئے 2 کیو سی اوز 7اکتوبر 2023 سے نافذ العمل ہوں گے۔
مرحلہ -III میں، دیگر کے ساتھ ساتھ تعمیراتی ٹیکسٹائل، صنعتی ٹیکسٹائل، رسی اور کورڈیجز کے شعبوں کی تقریباً 30 مزید ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مصنوعات کے بارےمیں کیو سی او کے اجراء کے لیےغور کیا جاسکتاہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
ش ح۔ ع م ۔ را
U. No. 10118
(Release ID: 1962100)
Visitor Counter : 117