یو پی ایس سی

ڈاکٹر دنیش داسا نے آج یو پی ایس سی کے ممبر کی حیثیت سے عہدے اور رازداری کا حلف لیا


یو پی ایس سی کے چیئرمین ڈاکٹر منوج سونی نے حلف دلایا

Posted On: 29 SEP 2023 3:37PM by PIB Delhi

ڈاکٹر دنیش داسا نے آج یو پی ایس سی کے ممبر کی حیثیت سے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ یو پی ایس سی کے چیئرمین ڈاکٹر منوج سونی نے  انہیں حلف دلا یا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012VRT.jpg

ڈاکٹر داسا، جنہوں  نے جنگلات کے قوانین اور پائیدار ترقی میں، گجرات نیشنل لاء یونیورسٹی، گاندھی نگر سے پی ایچ ڈی کیا ہے اور گجرات ایگریکلچر یونیورسٹی، نوساری سے  جنگلات (زرعی جنگلات اور ماحولیات) کے  موضوع پر ماسٹرس ڈگری حاصل کی، کو بطور چیئرمین گجرات پبلک سروس کمیشن، فروری 2016-جنوری 2022 تک کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ان کے دور میں، کمیشن نے 26,116 افسروں کو بھرتی کرنے کے لیے 827 اشتہارات پر کارروائی کی جس میں کل 62 لاکھ امیدواروں نے اپنا اندراج کرایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C0SS.jpg

ڈاکٹر داسا دسمبر، 2020 -  جنوری، 2022 تک آل انڈیا پبلک سروس کمیشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی ایک 9 رکنی کمیٹی ہے جو عزت مآب چیئرمین یو پی ایس سی  کے ذریعہ ہر سال نیشنل کانفرنس میں تشکیل دیتی ہے اور یہ  مختلف مسائل پر یو پی ایس سی کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لیے تمام 29 ریاستی پی ایس سیز کی نمائندگی کرتی ہے۔

ڈاکٹر داسا ریاستوں میں سول سروس امتحانات کے لیے ماڈل سلیبس اور امتحان کا نمونہ تیار کرنے والی ڈرافٹنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے۔ غور طلب ہے کہ دنیش داسا کمیٹی کے پیش کردہ مسودے کو تمام 29 پبلک سروس کمیشنوں نے 12 اور 13 جنوری 2018 کو گوا میں منعقدہ تمام ریاستی پی ایس سی کے چیئرپرسنوں کی 20 ویں قومی کانفرنس میں اصولی طور پر قبول کر لیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- س ب - ق ر)

U-10119



(Release ID: 1962032) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Gujarati