بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کی وزارت سوچھتا ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور پر یکم اکتوبر کو ’’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘‘منائے گی
’’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘‘ کے لئے 200 سے زیادہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی
Posted On:
29 SEP 2023 10:26AM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ای کی وزارت سوچھتا ہی سیوا مہم کے ایک حصے کے طور پر یکم اکتوبر 2023 کو ’’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘‘ میں سرگرمی سے شرکت کرے گی۔
وزارت نے ’’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘‘سرگرمی کے لئے اپنے ذیلی اداروں کے ذریعے منائے جانے والی 200 سے زیادہ تقریبات کی تیاری کی ہے۔ اس مہم میں نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن (این ایس آئی سی) ، کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز (کے وی آئی)، کوائر بورڈ ، ایم جی آئی آر آئی – وردھا اور این آئی ایم ایس ایم ای – حیدر آباد اور مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزیز- ڈبلیولپمنٹ فیسی لٹیشن آفسز (ایم ایس ایم ای- ڈی ایف اوز) اپنے ملک گیر دفاتر کے نیٹ ورک، تربیتی مراکز کے ذریعے شرکت کریں گے۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت نے اس پہل کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور سکریٹری جناب ایس سی ایل داس اس مہم کے لیے وزارت میں مختلف اداروں کے مجاز افسران کےساتھ اب تک کی گئی پیش رفت کاجائزہ لے رہے ہیں اور پوری نگرانی کررہے ہیں۔
وزارت نے یکم اکتوبر 2023 کو پورے بھارت میں منعقد ہونےو الی مہم اور تمام سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جوائنٹ سکریٹری کی سطح پر مجاز افسران مقرر کیے ہیں۔ ایس ایچ ایس 2023 کاموضوع ہے ’’کچرے سے پاک بھارت‘‘۔ وزارت التوا میں پڑے معاملات کونمٹانے کے لیے خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم) 3.0 اور سوچھتا ہی سیوا مہم 15ستمبر سے 2 اکتوبر تک سرگرمی سے منارہی ہے۔
-----------------------
ش ح۔ و ا ۔ ع ن
U NO: 10095
(Release ID: 1961905)
Visitor Counter : 159