نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں تمغے حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی

Posted On: 28 SEP 2023 8:24PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر کھیل جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج ایشیائی کھیلوں کے ان ایتھلیٹوں کو مبارک باد دی جو اپنے مقابلوں کو ختم کرنے کے بعد ہندوستان واپس آئے ہیں۔ یہ تقریب نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں منعقد ہوئی۔

 

 

 

وزیر موصوف نے شوٹنگ، روئنگ اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے کل 27 کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں خواتین کی کرکٹ ٹیم نے ایونٹ میں سونے کا ایک تاریخی تمغہ جیتا، جب کہ روئنگ سے کل 5 تمغے (2 چاندی، 3 کانسہ) جیتے۔ اب تک زیادہ تر تمغے شوٹنگ سے آئے ہیں جس میں ہماری رائفل، شاٹ گن اور پسٹل ٹیموں نے 13 تمغے (4 گولڈ، 4 سلور اور 5 کانسہ) جیتے ہیں۔

وزیر موصوف نے ایشیائی کھیلوں میں شاندار کارکردگی کے لیے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی۔ ”میں تمام کھلاڑیوں اور کوچ کو مبارک باد دیتا ہوں۔ ان کارناموں کو انجام دینے کے لیے انہوں نے برسوں مشقت کی ہے۔ آپ کو ان میں ایسے کھلاڑی ملیں گے جو خطوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں پانی کی کمی ہے، لیکن انہوں نے واٹر اسپورٹس ایونٹ میں تمغے جیتے ہیں۔ ہمیں گھڑ سواری میں بھی تاریخی گولڈ ملا ہے،“ وزیر موصوف نے کہا۔

”شوٹنگ میں ہم نے اپنے جذبے اور لچک کا مظاہرہ کیا۔ ٹاپس ایتھلیٹ سیفٹ کور سمرا سے، جنھوں نے نہ صرف گولڈ جیتا بلکہ خواتین کے 50 میٹر رائفل 3 پی ایونٹ میں عالمی ریکارڈ بھی درج کیا، کھیلو انڈیا ایتھلیٹ ردرانکش پاٹل سے، جنھوں نے 10 میٹر ایئر رائفل میں گولڈ جیتا، ہمارے تمام شوٹرز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔“ جناب ٹھاکر نے مزید کہا۔

جمعرات کو ہونے والے اس پروگرام میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 10089


(Release ID: 1961854) Visitor Counter : 128