جل شکتی وزارت

اتر پردیش نے سوچھ بھارت مشن (دیہی) کے تحت 100فیصد سے زیادہ او ایف ڈی کا احاطہ کیا


95,767 سے زائدگاؤں نے ٹھوس/مائع فضلہ کے انتظام کے نظام کے ساتھ خود کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دیا

گزشتہ 9 مہینوں میں 80,000 سے زیادہ دیہاتوں نے اوڈی ایف پلس کا درجہ حاصل کیا

ملک گیر 'سوچھتا ہی سیوا' مہم کے درمیان کامیابی حاصل ہوئی: صرف اتر پردیش میں بڑے پیمانے پر  88 لاکھ لوگوں نے متحرک ہونے اور شرمدان  کے لیے ایک عوامی تحریک میں حصہ لیا

Posted On: 28 SEP 2023 3:33PM by PIB Delhi

اتر پردیش نے سوچھ بھارت مشن (دیہی) مرحلہ II کے تحت ریاست کے تمام 95,767 دیہاتوں ایک اور اہم سنگ میل حاصل کیا ہے یعنی مشن کے دوسرے مرحلے کے تحت 100فیصددیہاتوں کو او ڈی ایف پلس کا درجہ حاصل  ہواہے۔ ایک اوڈی ایف پلس گاؤں وہ ہے جس نے ٹھوس یا مائع فضلہ کے انتظام کے نظام کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) کی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ اب تک، ملک بھر میں 4.4 لاکھ (75فیصد) دیہاتوں نے خود کو اوڈی ایف پلس قرار دیا ہے، جو 2024-25 تک ایس بی ایم-جی  مرحلہ II کے اہداف کو حاصل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

اتر پردیش نے موجودہ مالی سال میں رفتار پکڑی، یکم جنوری 2023 تک، ریاست کے پاس صرف 15,088 گاؤں تھے جنہیں اوڈی ایف پلس قرار دیا گیا تھا۔ صرف 9 ماہ کی مختصر مدت میں، ریاست نے مشن موڈ میں او ڈی ایف پلس کے حصول کے لیے کوششیں تیز کیں ۔ پچھلے 9 مہینوں میں 80,000 سے زیادہ دیہاتوں نے او ڈی ایف پلس کا درجہ حاصل کیا اور اس تیز رفتاری کے نتیجے میں او ڈی ایف پلس کی وقتی کامیابی حاصل ہوئی۔ پنچایت کی سطح پر صلاحیت سازی اور سائٹ ہینڈ ہولڈنگ، تیزی سے عمل درآمد کے اہم عوامل تھے۔

95، 767 او ڈی ایف پلس دیہاتوں میں سے، 81،744 گاؤں او ڈی ایف پلس کے اولو العزم گاؤں ہیں جن میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ یا مائع کچرے کے بندوبست کے انتظامات ہیں، 10،217 گاؤں او ڈی ایف پلس رائزنگ گاؤں ہیں جن میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور مائع ویسٹ مینجمنٹ دونوں کے انتظامات ہیں اور 3،806 گاؤں او ڈی ایف پلس ماڈل گاؤں ہیں۔ مجموعی طور پر، اب تک 15,649 گاؤں میں ٹھوس فضلہ کےبندوبست کے انتظامات ہیں، اور 95,048 گاؤں میں مائع فضلہ کے بندوبست کے انتظامات ہیں۔

100فیصدکی اس کامیابی کو جاری سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس)-2023 مہم کے دوران نشان زد کیا گیا ہے۔ ایس ایچ ایس ہر سال 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک سوچھ بھارت مشن (دیہی )، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے، وزارت جل شکتی کے تحت منایا جاتا ہے۔ اس سال، اب تک، تقریباً 88 لاکھ لوگوں نے او ڈی ایف پلس  کے درجے کے حصول کو تیز کرتے ہوئے، بڑے پیمانے پر متحرک ہوئے اور شرمدان میں حصہ لیا ہے۔ او ڈی ایف پلس کی  کامیابی کو ان گرام پنچایتوں کی سہولت کے ساتھ منایا گیا جنہوں نے مثالی کام کیا ہے اور اپنی گرام پنچایتوں کو او ڈی ایف پلس ماڈل قرار دیا ہے۔ ریاست بھر میں گرام پردھان، گرام پنچایت سکریٹری، پنچایت معاون اور صفائی کرمیوں کو ریاستی سطح پر نوازا گیا، جس نے انہیں سوچھ بھارت مشن (دیہی) میں مزید تعاون کرنے کی ترغیب دی۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 60 بہترین گرام پنچایتیں شامل ہیں، جو گرام پنچایتوں کو بطور ماڈل بنانے میں ان کی شراکت کے لیے؛ 75 صفائی کرمیوں (ہر 75 اضلاع میں سے ایک) کو بھی ان کے تعاون پر مبارکباد دی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10078



(Release ID: 1961776) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Telugu