جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آسام میں پائپ کمپوسٹنگ کو فروغ دینے کی کوشش: حیاتیاتی طور پر فنا ہوجانے والے فضلے کو دو مہینوں میں کھاد میں تبدیل کرنے کا ایک منفرد طریقہ

Posted On: 28 SEP 2023 2:12PM by PIB Delhi

گھروں میں حیاتیاتی طور پر فنا ہو جانے والے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے ایک آسان اور مؤثر تکنالوجی کی توثیق کرتے ہوئے، ریاست آسام جاری سووَچھتا ہی سیوامہم کے دوران اپنی دیہی برادریوں کے درمیان پائپ کمپوسٹنگ کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے۔ آسام میں بسواناتھ ضلع کی آبی اور صفائی ستھرائی سے متعلق کمیٹی ایک طویل عرصے سے دوپہر کے کھانے سے پیدا ہونے والے کوڑا کرکٹ سے اسکولوں میں حیاتیاتی طور پر فنا ہوجانے والے کوڑا کرکٹ کی انتظام کاری کے ایک طریقے کے طور پر پائپ کمپوسٹنگ کو فروغ دے رہی  ہے۔ ضلعی افسران  نے سووَچھتا ہی سیوا 2023 پروگرام کے تحت چریالی مجلیا ایم ای اسکول میں دو پائپ نصب کیے۔

پائپ کمپوسٹنگ نامیاتی فضلے کو کھاد میں تبدیل کرنے کا ایک طریقہ ہے جس کے لیے 8 سے 10 انچ قطر اور 1.25 میٹر طویل پی وی سی پائپ استعمال کیے جاتے ہیں۔ پائپوں کو عمودی طور پر زمین کے اندر 25 سے 30 سینٹی میٹر کے فاصلے پر نصب کیا جاتا ہے۔ پائپوں میں صرف حیاتیاتی طور پر فناہوجانے والے فضلے کو ہی ڈالا جاسکتا ہے جس میں بچا ہوا کھانا، پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے، پھول، گوبر، زرعی فضلہ وغیرہ شامل ہیں۔  دو ہفتوں میں ایک مرتبہ تھوڑا سا گائے کا گوبر اور خشک پتوں کو پانی میں ملاکر اندر ڈالا جاتا ہے تاکہ کیڑوں کی افزائش تیز ہو جائے۔  یہ بند رہنا چاہئے تاکہ بارش کا پانی پائپوں میں نہ داخل ہوسکے۔ دو مہینے بعد پائپ اکھاڑ کر کھاد کو نکالا جا سکتا ہے۔

پائپ کمپوسٹنگ کے چند فوائد یہ ہیں: یہ ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر بایوڈیگریڈیبل فضلے کو مختصر وقت میں کھاد میں بدل دیتا ہے؛ یہ اسکول کے کیمپس میں صاف اور صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، یہ بدبو سے مبر اور مکھیوں سے محفوظ ہے؛ اور یہ زیادہ جگہ پر احاطہ بھی نہیں کرتا۔ اس کے علاوہ، یہ نظام پائیدار ہے کیونکہ ایک پائپ کو بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، اس طلبا کو چیزوں کے گلنے کی سائنس اور ماحولیات، جرثوموں اور حشرات کے کردار، اور فضلہ انتظام کاری اور پائیداری کی اہمیت کے بارے میں جاننے کا موقع حاصل ہوتا ہے۔

 

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:10076


(Release ID: 1961727) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Telugu