بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم وشوکرما اسکیم کے آغاز کے محض 10 دنوں کے اندر 1.40 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں: جناب نرائن رانے

Posted On: 27 SEP 2023 6:45PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں کے مرکزی وزیر جناب نرائن رانے نے کہا ہے کہ پی ایم وشوکرما اسکیم کے آغاز کے محض 10 دنوں کے اندر 1.40 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

پی ایم وشوکرما اسکیم کی کامیابی کےبارے میں جانکاری دیتے ہوئے، جناب رانے نے ایکس پر  اپنی ایک پوسٹ کے توسط سے لکھا کہ پی ایم وشوکرما اسکیم ہمارے محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دوراندیشی کا نتیجہ ہے اور اسکیم کے آغاز کے دس دنوں کے اندر اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہونا اسکیم کی کامیابی اور اس کی زبردست اہمیت کا ثبوت  ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ پی ایم وشوکرما اسکیم، سماجی اور اقتصادی طور پر محروم ہمارے وشوکرما بھائیوں اور بہنوں کی جامع ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور یہ ان کی کھوئی ہوئی شناخت کو بحال کرے گی جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

اس اسکیم کے توسط سے وشوکرما بھائیوں اور بہنوں کو تربیت، ٹول کٹس اور ضمانت سے مبرا قرض فراہم کیا جائے گا۔ موصول شدہ درخواستوں کی کامیابی کے ساتھ تصدیق کرکے  اسکیم کے تمام تر فوائد ہمارے وشوکرما بھائیوں اور بہنوں کو فراہم کرائے جائیں گے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد روایتی صناعوں اور حرفت کاروں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا اور ان کی مصنوعات کو گھریلو اور بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانا ہے۔ اسکیم کے تحت 18 طرح کے صناعوں اور حرفت کاروں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ مستفیدین کو ہنرمندی کی تربیت فراہم کی جائے گی اور انہیں تربیت کے دوران 500 روپئے کا یومیہ وظیفہ ملے گا۔ اس کے علاوہ ٹول کٹ خریدنے کے لیے 15000 روپئے کی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔مستفیدین 3 لاکھ روپئے تک ضمانت سے مبرا قرض کے بھی مستحق ہوں گے۔

 

 

**********

 

(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:10048


(Release ID: 1961475) Visitor Counter : 104