مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کچرے کو الگ کریں، سوچھتا پھیلائیں


دہلی نے کچرے کو الگ کرنے اور اس کے انتظام کو فروغ دینے کے لیے تقریبات کی میزبانی کی

Posted On: 27 SEP 2023 5:31PM by PIB Delhi

صاف بھارت کی منزل کے ساتھ سوچھتا کے سفر میں، ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز) نے تبدیلی کے انجن کے طور پر کام کیا ہے اور اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا ہے اور سوچھ بھارت مشن کے مقاصد کے حصول کو یقینی بنایا ہے۔ مزید برآں، انتظامی عہدیداروں نے شہروں میں صفائی ستھرائی اور فضلہ کے انتظام کو بڑھانے کے لیے اسٹریٹجک فیصلہ سازی، صلاحیت سازی اور مجموعی نقطہ نظر کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010C0X.jpg

صفائی کے عمومی تصور پر ملک بھر میں کئی اقدامات اور آئی ای سی مہمات چلائی گئی ہیں، جبکہ خشک اور گیلے کچرے کو الگ الگ کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے کیونکہ انہیں محض بے ترتیب ڈبوں میں ڈالنے سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوگا۔ سوچھتا پکھواڑہ-سوچھتا ہی سیوا 2023 مہم کے تحت اس اصول پر عمل کرتے ہوئے، مقامی کونسلر ششی تلوار اور ڈاکٹر رادھا گوئل (ڈپٹی ڈائریکٹر، آئی پی سی اے) کی قیادت میں دہلی کے راجوری گارڈن علاقے میں گرین ایم آئی جی فلیٹس میں گیلے کچرے کے کمپوسٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وہاں 12 کمپوسٹر نصب تھے جو آر  ڈبلیو اے کے کل 512 گھرانوں کو پورا کریں گے۔ کچرے کو الگ کرنے کے بارے میں مکینوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک نکڈ ناٹک کا بھی انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا "ہرا گیلا سوکھا نیلا"۔ مزید برآں، تقریب میں شرکت کرنے والے ایم سی ڈی کے عہدیداروں نے کچرے سے پاک ہندوستان کے وژن کی روشنی میں کچرے کے انتظام کی اہمیت کے ساتھ ساتھ موجودہ ماحول میں کمپوسٹر کی عملیت پر بات کی۔ ڈاکٹر گوئل کے ذریعہ مکینوں کو کمپوسٹر کے آپریشن کے بارے میں جانکاری دی گئی جس میں مکینوں کے کئی سوالات کے جوابات  بھی دیے گیے ۔ دریں اثنا، فضلہ جمع کرنے والوں، گھریلو ملازمین اور آر  ڈبلیو اے اہلکاروں کے لیے ایک تربیتی سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022JDX.jpg

اس تقریب کے انعقاد کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ہم وطن شہریوں کو کارروائی کے لیے  ایک انوکھی کال دی گئی۔ من کی بات کے 105 ویں ایپی سوڈ پر، گاندھی جینتی کے موقع پر، وزیر اعظم  مودی نے یکم اکتوبر 2023 کو صبح 10 بجے سوچھتا کے لیے ایک گھنٹہ شرمدان کی اپیل کی اور کہا کہ یہ باپو کے لیے ان کی جینتی پر 'سوچھنجلی' ہوگی۔ ایس ایچ ایس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر بروز اتوار صبح 10 بجے صفائی کے حوالے سے ایک بڑا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ آپ بھی وقت نکال کر صفائی سے متعلق اس مہم میں مدد کریں۔ آپ اپنی گلی، محلے یا کسی پارک، ندی، جھیل یا کسی دوسری عوامی جگہ پر بھی صفائی کی اس مہم میں شامل ہو سکتے ہیں۔" یہ میگا صفائی مہم زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے عوامی مقامات پر صفائی کی حقیقی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی اپیل کرتی ہے۔ اس طرح کی سرگرمیوں اور اقدامات سے سوچھتا پکھواڑہ میں شامل ہونے والوں کی تعداد 7 کروڑ تک پہنچ گئی ہے اور یہ مزید بڑھتی جائے گی۔

 

*************

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.10039

 


(Release ID: 1961401) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi