مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کرناٹک کے رام  درگ قلعے کا احیاء: سووچھتا پکھواڑہ  کی ایک حوصلہ افزا کہانی

Posted On: 27 SEP 2023 5:31PM by PIB Delhi

'سووچھتا پکھواڑہ' - سووچھتا ہی سیوا- 2023 ، 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری ہے ۔ سووچھ بھارت دِوس ( ایس بی ڈی )  مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش  کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ پکھواڑے کے دوران، مختلف شہروں میں صفائی ستھرائی کے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس میں ساحلوں، سیاحتی مقامات اور پہاڑیوں پر صفائی ستھرائی مہم   کا انعقاد شامل ہے اور اب تک 9 کروڑ سے زیادہ شہری سووچھتا پکھواڑے میں شامل ہو چکے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BTIR.jpg

سووچھتا پکھواڑے کے دوران ، رام درگ ٹاؤن میونسپل کونسل نے کرناٹک میں ایک 'سووچھ تاریخی تحریک' کا  آغاز کیا ، جس نے شہر کے تاریخی قلعے کی حفاظت اور فروغ کے مقصد سے متعدد رضا کاروں کو صفائی ستھرائی مہم میں حصہ لینے کے لیے راغب کیا۔ رام درگ قلعہ ، صدیوں پرانی میراث ہے، جو خطے میں تجارت اور کاروبار  کا ایک اہم مرکز بھی ہے۔ تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ، اس سے چشم پوشی اور جدید ترقی کی تعمیرات نے  ، اس قیمتی ورثے کو ختم کرنے کا خطرہ پیدا کر دیا تھا۔ اپنے قصبے کی تاریخی شناخت کو محفوظ رکھنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، رام درگ ٹی ایم سی نے اس چیلنج کو قبول کیا۔

بیلگاوی ضلع میں، رام درگ ٹاؤن میونسپل کونسل نے سووچھتا پکھواڑے کے تحت رام درگ تاریخی قلعہ میں ایک بڑی صفائی ستھرائی مہم  کا انعقاد کیا ۔ اس تاریخی مقام  پر کئی سالوں میں لاتعداد لوگ آئے ہیں اور یہاں تک کہ ’شترو‘ (ایک کنڑ فلم) جیسی فلموں کی شوٹنگ بھی یہاں کی گئی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UQH4.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IK7H.jpg

رام درگ رائلز کے ٹیم لیڈر جناب سریش پتے پور کی متحرک قیادت میں، عوام اور کالج کے طلباء کو  ، اس صفائی ستھرائی مہم میں حصہ لینے کی خاطر رام درگ کے تاریخی قلعے کی صفائی ستھرائی کو ترغیب دینے کے لیے ایک شاندار خیال ابھرکر سامنے آیا۔  ان کا عزم صرف صفائی ستھرائی کے بارے میں نہیں تھا۔ یہ ان کے شہر کو کچرے سے پاک  مقام میں تبدیل کرنے کا  ارادہ تھا۔  انہوں نے انتھک محنت کی،  کچرے کو صاف کیا، کوڑے کے ڈھیر  اٹھائے اور  قلعہ کو ، اس کی سابقہ شان  کے مطابق بحال کیا۔

'سووچھتا ہی سیوا' کے بارے میں مقامی لوگوں، کالج کے طلباء اور دیگر لوگوں میں ایک منفرد انداز میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، بہت سارے رضاکار، مہم کے دوران فریڈم فائٹرز سرکل میں انسانی زنجیر بنانے کے لیے جمع ہوئے۔  دن کے اختتام پر ،رام درگ تاریخی قلعہ ،  اس طرح شاندار مثال کے طور پر ابھر کر سامنے آیا، جس کو ایک متحدہ کمیونٹی  ہی سرانجام دے سکتی ہے  ۔ سووچھ تاریخی تحریک نے نہ صرف  قلعہ کو صاف کیا  ، بلکہ  اس نے رام درگ کے ماضی  کو زندہ کیا اور مستقبل میں تاریخی اہمیت کی روشنی کے طور پر اپنی جگہ محفوظ کر لی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004PVQY.jpg

سووچھتا کی تحریک کو جاری رکھنے اور گاندھی جینتی تک اسے جاری رکھنے کے لیے ، وزیر اعظم نے تمام شہریوں سے مہاتما گاندھی کی جینتی کے موقع پر یکم اکتوبر کو صبح 10 بجے ایک گھنٹے کی صفائی ستھرائی مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اس صفائی ستھرائی مہم میں مختلف عوامی علاقوں جیسے گلیوں، محلوں، پارکوں، ندیوں، جھیلوں اور دیگر عوامی مقامات پر اپنا تعاون دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بڑے پیمانے پر اقدام  ، تمام پس منظر کے لوگوں کو عوامی مقامات جیسے بازاروں، ریلوے ٹریکس، آبی ذخائر، سیاحتی مقامات اور مذہبی مقامات پر صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔ قصبے، گرام پنچایتیں اور مختلف سرکاری شعبے ان تقریبات  کے انعقاد میں مدد فراہم کریں گے  ۔ صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں دلچسپی رکھنے والی تنظیمیں آن لائن درخواست دے سکتی ہیں۔ صفائی ستھرائی کے  ، ان پروگراموں کے بارے میں معلومات سووچھتا ہی سیوا – سٹیزن پورٹل پر دستیاب ہوں گی، جہاں شہری اپنی کوششوں کی تصاویر بھی اَپ لوڈ کر سکتے ہیں اور سووچھتا  کے سفیر بن سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے https://swachhatahiseva.com پر جائیں ۔  

 

**********

 (ش ح –  م ع  - ع ا )

U.No 10038


(Release ID: 1961389) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Kannada