شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوا بازی کی وزارت نے ڈی جی سی اے، اے ای آر اے اور اے اے آئی میں افرادی قوت میں اضافہ کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے
Posted On:
27 SEP 2023 4:09PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کی وزارت نے شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ( ڈی جی سی اے ) ، ہوائی اڈوں سے متعلق اقتصادی انضباطی اتھارٹی ( اے ای آر اے ) اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ( اے اے آئی ) میں ادارہ جاتی مضبوطی اور افرادی قوت میں اضافہ کرنے کے لیے متعدد سرگرم اقدامات کیے ہیں۔
شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ( ڈی جی سی اے )
شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ( ڈی جی سی اے ) اپنے انضباطی امور اور نگرانی کے کاموں کو انجام دینے کے لیے قابل اور تجربہ کار ایئر کرافٹ /ایروناٹیکل انجینئرز، پائلٹس اور ایئر ٹریفک کنٹرولرس کی ایک ٹیم کو ملازمت فراہم کرتا ہے۔ ان کوششوں کے طور پر، ڈی جی سی اے میں کل 416 نئی آسامیاں قائم کی گئی ہیں، جن سے ، اس شعبے میں محفوظ ماحول فراہم کرنے میں شہری ہوا بازی کی نگرانی کرنے والے ادارے کو مدد فراہم ہو گی ۔ خالی اسامیوں کو مرحلہ وار طور پر پُر کیا جائے گا ۔ ان میں سے 114 آسامیاں پہلے ہی پُر کی جا چکی ہیں۔
ہوائی اڈوں سے متعلق اقتصادی انضباطی اتھارٹی ( اے ای آر اے )
ہوائی اڈوں سے متعلق اقتصادی انضباطی اتھارٹی ( اے ای آر اے ) ایک آزاد انضباطی ادارہ ہے ، جسے بھارت میں ہوائی اڈوں کے اقتصادی ضابطے کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔ اس کے بنیادی مقاصد میں ایک یکساں موقع فراہم کرنا ، بڑے ہوائی اڈوں کے درمیان صحت مند مقابلے کو فروغ دینا، ہوائی اڈوں کی سہولیات میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ایروناٹیکل خدمات کے لیے ٹیرف کو ریگولیٹ کرنا شامل ہیں۔ اے ای آر اے کے کاموں کو تیزی سے انجام دینے کے لیے شہری ہوا بازی کی وزارت کی مسلسل کوششوں سے کل 10 نئی آسامیاں پیدا کی گئی ہیں۔ ان 10 آسامیوں میں سے 5 اسامیاں پہلے ہی پُر کی جا چکی ہیں۔ باقی آسامیاں بھی جلد پر کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ، موجودہ عہدوں پر 27 آسامیاں خالی تھیں ، جن میں سے 24 آسامیاں پُر کی جا چکی ہیں اور باقی 3 آسامیاں کو پُر کرنے کا عمل جاری ہے۔
ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ( اے اے آئی )
ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ( اے اے آئی ) ہوائی سفر کی حفاظت اور موثر طور پر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس سمت میں، اس نے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز (اے ٹی سی اوز) کی مطلوبہ تعداد میں آسامیوں پیدا کرنا ، ان کو پُر کرنا اور تربیت جیسے امور شامل ہیں۔ ہوائی سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے اے ٹی سی اوز کی 796 اضافی آسامیاں دو مرحلوں میں پیدا کی گئی ہیں یعنی مئی ، 2022 میں 340 اور اپریل ، 2023 میں 456 آسامیاں پیدا کی گئی ہیں ۔ ایئر ٹریفک کنٹرولرس ( اے ٹی سی او ) کے عہدوں کو پُر کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے ۔
**********
(ش ح – م ع - ع ا )
U.No 10026
(Release ID: 1961300)
Visitor Counter : 101