عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے منصوبے سی بی پی کا آغاز کیا


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سی بی پی وزیراعظم مودی کا ایک نیا قدم ہے جس کا مقصد افسروں کو تربیت دینا اور ہنرمندی نیز حاصل شدہ صلاحیتوں کی بنیاد پر افسروں اور عملے کے تقرر کو معقول بنانا ہے

وزیر اعظم مودی نے ایک ایسی ای حکمرانی پر زور دیا ہے جس سے حکومت میں آسان ، کم خرچ اور ماحول کے لیے سازگار کام کاج کا طریقہ اختیار کیا جائے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈی او پی ٹی کے وزیر نے سی بی سی سے کہا ہے کہ وہ چونکہ ، مصنوعی ذہانت ہماری زندگی میں بہت بڑے پیمانے پر تبدیلی لا رہی ہے ، لہذا ہمیں اپنے تربیتی طریقۂ کار کو لگاتار تازہ شکل دینا ہوگی

Posted On: 27 SEP 2023 3:10PM by PIB Delhi

سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے نئی دلی میں آج  ڈی او پی ٹی صدر دفتر میں سرکاری ملازمین کےلیے صلاحیت سازی کے منصوبے سی بی پی کا آغاز کیا۔

منصوبے کا آغاز ڈی او پی ٹی کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد صلاحیت سازی کمیشن سی بی سی نے کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TEBY.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اِس موقعے پر کہا کہ سی بی پی ، وزیراعظم نریندر مودی کا ایک نیا قدم ہے جس کا مقصد افسروں کو تربیت دینا اور ہنرمندی نیز موصولہ صلاحیت پر انحصار کرتے ہوئے افسروں اور عملے کے تقرر کو معقول بنانا ہے۔ اس قدم میں سرکاری افسروں میں یکسر تبدیلی لانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘‘وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایسی ای حکمرانی پر زور دیا ہے جس سے حکومت میں آسان، کم خرچ اور ماحولیات کے لیے سازگار کام کاج کا طریقہ اپنایا جائے۔ آسان کا مطلب وضاحت یا واضح کرنا، ای آفس کا مطلب کم اخراجات، اس کے ساتھ ساتھ فائلوں کے کام میں نہ صرف وقت کی بچت ہو بلکہ وہ ماحول دوست بھی ہو۔ وزیراعظم مودی کی طرف سے کی گئیں انتظامی اصلاحات کا مقصد ایک مستعد ، شفاف اور بدعنوانی سے پاک انتظامیہ تشکیل دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002P6IM.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کرم یوگی پرارمبھ طریقہ کار کو سبھی سرکاری ملازمین کی ، تقرر کے وقت تربیت کا حصہ بنا یا گیا ہے اور اس طریقۂ کار کو اُن نئے مقرر کیے گئے ملازمین پر بھی لاگو کیا جائے گا جنہوں نے چھٹے روزگار میلے کے تحت سرکاری سروس حاصل کی ہے جس کا انعقاد کل کیا گیا تھا اور جس میں 51 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو وزیراعظم مودی نے تقرر نامے سونپے تھے۔

ڈی او پی ٹی کے وزیر نے سی بی سی سے کہا کہ وہ مختلف تربیتی ماڈیولس کو تازہ شکل دیتے رہیں اور ان کا جائزہ لیتے رہیں جیساکہ مصنوعی ذہانت ہمارے سیکھنے کے عمل اور کام کرنے کے طریقہ کار کو پوری طرح بدلنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘‘ٹکنالوجی کے اس دور میں کسی بھی تعداد کو دوگنا کرنے کا وقت ، پانچ سال سے کم ہوکر محض ایک سال سے بھی کم رہ گیا  ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RWEZ.jpg

اے ایس او سطح سے جے ایس تک ، ہر سطح کے سرکاری ملازمین اور سکریٹری تک کے لیے کچھ منتخبہ نصابات کے لیے آئی گوٹ تربیتی ماڈیولز سے متعلق سی بی پی کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی بی سی کے چیئرمین جناب عادل زینل بھائی سے کہا کہ وہ وزیروں کے لیے بھی اسی طرح کا ایک تربیتی مادیول تیار کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MJMQ.jpg

سی بی سی کےچیئرمین نے وزیر موصوف کا بتایا کہ آئی گوٹ پلیٹ فارم  پر 700 نصابات شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کے تقریباً 30 لاکھ ملازمین میں سے دس لاکھ ملازمین ، ریلویز میں ہیں۔ دیگر دس لاکھ ملازمین سی اے پی ایف میں ہیں اور بقیہ دس لاکھ ملازمین وزارتوں اور محکموں میں ہے۔  کام کاج اور رویہ جاتی ہنرمندی سے متعلق 80 فیصد ہنرمندیاں مشترک ہیں جبکہ 20 فیصد اپنے اپنے کام کاج سے متعلق ہیں اور ان کا تعلق خصوصی کاموں اور رول سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشن کرم یوگی اور آئی گوٹ کا مقصد کرم چاریوں میں یکسر تبدیلی لانا ہے۔

 

*************

 

 ( ش ح ۔ ا س ۔ ت ح  (

U. No 10020


(Release ID: 1961262) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu