وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزارت نے’ٹریول فار لائف‘ کی عالمی سطح پر لانچنگ کا آغاز کیا


ٹریول فار لائف پروگرام، جو مشن لائف کا ایک حصہ ہے، ایک پائیدار زمینی سیارے کا راستہ متعین کرتا ہے: جناب اجے بھٹ

وزارت سیاحت سوچھتا مہم کے آغاز کے لیے 108 سیاحتی مقامات پر صفائی مہم چلائے گی

سیاحت کی وزارت خوردنی کٹلری کے میدان میں اختراعی حل تیار کرنے کے لیے ڈیزائن چیلنج مقابلہ  کااہتمام کرے گی

Posted On: 27 SEP 2023 2:57PM by PIB Delhi

سیاحت کے عالمی دن 2023 کے موقع پر وزارت سیاحت، حکومت ہند نے ماحولیات، جنگلات اورموسمیاتی تبدیلی کی وزارت(ایم او ای ایف سی سی)اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم(یو این ڈبلیو ٹی او) اور اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام (یو این ای پی) کے اشتراک سے آج بھارت منڈپم، نئی دہلی میںٹریول فار لائف‘کے گلوبل لانچ کا اہتمام کیا، جو مشن لائف ای کے تحت ایک شعبہ جاتی پروگرام ہے، جس کا ہدف سیاحت کا شعبہ ہے۔

جناب اجے بھٹ وزیر مملکت برائے سیاحت اور دفاع؛ محترمہ وی ودھیاوتی سکریٹری(سیاحت)؛ محترمہ لینا نندن سیکرٹری وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی؛ جناب راکیش کمار ورما ایڈیشنل سیکریٹری، وزارت سیاحت اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر جناب اجے بھٹ نے کہا کہ وزارت سیاحت کا حالیہ اقدام، ’’ٹریول فار لائف‘‘پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی دہلی میں حال ہی میں منعقدہ جی 20 لیڈروں کی سربراہی کانفرنس نے عالمی اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اظہار کیا ہے اور بات چیت کے دوران پائیدار مستقبل کے لیے اقوام کی اجتماعی امنگوں کی بازگشت رہی۔ انہوں نے ہر مسافر، ہر کاروباری اور ہر شہری پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام کو اپنائیں اور ذمہ داری کے ساتھ سفر کرنے، اپنے ماحول کا احترام کرنے، اور متنوع ثقافتوں کو سمجھنے اور ان کی تعریف کرنے کا عہد کریں جو ہماری دنیا کو خوبصورتی کا مجموعہ بناتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریول فار لائف پروگرام، جو مشن لائف ای کا ایک حصہ ہے، ایک پائیدارزمینی  سیارےکا راستہ متعین کرتا ہے۔

محترمہ وی ودھیاوتی سکریٹری(سیاحت)نے لائف کے سفر اور اس کی مختلف جہتوں کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’ٹریول فار لائف‘ پروگرام سیاحوں کو ایسے آسان اقدامات کرنے کی ترغیب دے گا، جس کے نتیجے میں ماحولیات، حیاتیاتی تنوع، مقامی معیشت میں بہتری اور مقامی کمیونٹیز کی سماجی و ثقافتی سالمیت کا تحفظ ہو گا۔ اس کا مقصد سیاحت کی قدر کے سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز کے ذریعہ وسائل کا بھرپور ذہانت کے ساتھ سوجھ بوجھ سے استعمال کرنا ہے۔

اس موقع پر محترمہ لینا نندن نے کہا کہ مشن لائف کا مقصد پائیدار طرز زندگی ہے، جس کا مطلب ہے وسائل کا سوچ سمجھ کر استعمال کرنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا مقابلہ حکومتوں، تنظیموں اور افراد کو ماحول سے متعلق مثبت اور فعال اقدامات کے ذریعے کرنا ہوگا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RK68.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018HNX.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042BLM.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00346U1.jpg

 

اپنے استقبالیہ خطاب کے دوران سیاحت کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب راکیش کمار ورما نے کہا کہ جی20 نئی دہلی لیڈران کا اعلامیہ (این ڈی ایل ڈی)نے پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی اور اقتصادی خوشحالی کے ایک ذریعہ کے طور پر سیاحت اور ثقافت کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔

اس تقریب میں دو مختلف عمودی ٹریول فار لائف پروگرام کا آغاز دیکھا گیا، یعنی ٹریول فار لائف فار کلین لینس– سیاحتی مقامات اور یادگاروں کی صفائی کے لیے ایک قومی ٹی ایف ایل مہم، جو سوچھتا مہم اور ٹریول فار لائف برائے دیہی سیاحت کے لیے سیاحوں کو دیہی اور غیر معروف پسماندہ علاقوں کو تلاش کرنے کی ترغیب دیتی ہے جو پائیدار دیہی سیاحت کو فروغ دیتی ہے جس سے دیہی برادریوں کو بااختیار بنایا جاسکتا ہے۔

’ٹریول فار لائف‘ پروگرام کے اقدامات پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہیں، پائیدار کھپت اور پیداوار کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اس طرح ڈیسنٹ ورک اینڈ اکنامک گروتھ (ایس ڈی جی8)، پائیدار شہر اور کمیونٹیز (ایس ڈی جی 11)، ذمہ دار کھپت اور پیداوار(ایس ڈی جی12)، موسمیاتی کارروائی(ایس ڈی جی13)اورلائف بیلو واٹر(ایس ڈی جی 14)پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ کارروائیوں کی وسیع رینج کو دیکھتے ہوئے ٹریول فار لائف تقریباً تمام ای ڈی جی میں بالواسطہ یابلاواسطہ تعاون کرتا ہے۔

گوا روڈ میپ کی کلیدی ترجیحات کے مطابق ایونٹ کے دوران کیس اسٹڈیز اور بہترین طریقوں کے لیے’ٹورزم فار ٹومارو‘کے عنوان سے ایک قومی سفر برائے لائف مقابلہ بھی شروع کیا گیا۔

بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ٹریول فار لائف کے عالمی آغاز میں عملی طور پر بین الاقوامی تنظیموں، جی20 کے رکن ممالک، صنعت اور ریاستی حکومتوں کے شرکاء نے شرکت کی۔

سوچھتا مہم کی سرگرمیوں کے سلسلے میں وزارت سیاحت، حکومت کی طرف سے ایک بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ بھارت نے سوچھتا مہم کے آغاز کے لیے 108 سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ یہ مہم ان 108 مقامات کے ساتھ ساتھ سیاحتی اہمیت کے حامل دیگر مقامات پر بھی چلائی جائے گی۔ پوری مہم کا مقصد کچرے کی صفائی، صفائی ستھرائی اور سنگل یوز پلاسٹک (ایس یو پی)پر پابندی اور ماحول دوست اشیاء کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ وسیع تر رسائی کے لیے، اسکولوں اور کالجوں کے طلباءاور یووا ٹورازم کلب (وائی ٹی سی)کے اراکین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر بیسٹ رورل ٹورزم ولیج ایوارڈز اپنے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور سیاحت کے ذریعے پائیدار ترقی کے لیے دیئے گئے ہیں۔ 35 دیہی سیاحتی دیہات کو5، 10 اور 20 گاؤں کو بالترتیب گولڈ، سلور اور برونز زمرے میں انعامات دیئے گئے۔

List of the awardee villages

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(27.09.2023)

(U: 10019)

 


(Release ID: 1961258) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu