صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آروگیہ منتھن 2023 کے اختتامی اجلاس کی صدارت  کی


ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آروگیہ منتھن 2023 میں اے بی پی ایم- جے اے وائی  اور اے بی ڈی ایم  کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں کو ایوارڈ سے نوازا

’’عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اے بی پی ایم - جے اے وائی کو پانچ سال پہلے ایک ‘آیوشمان بھارت’ بنانے کے وژن کے ساتھ لانچ کیا تھا جہاں ہر شہری نہ صرف صحت مند ہو بلکہ صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات کے بوجھ سے بھی آزاد ہو‘‘

’’تمام اہل استفادہ کنندگان کے لئے آیوشمان کارڈ کی فراہمی کو یقینی بنانا اسکیم کی ترقی کے لیے بنیادی حیثیت کا حامل ‘‘

’’ خواتین نے48فیصد سے زیادہ مجاز اسپتالوں میں داخلے حاصل کیے ہیں جبکہ پی ایم- جے اے وائی کے تحت 141 سے زیادہ طبی طریقہ کار صرف خواتین کے لیے مختص ہیں‘‘

Posted On: 26 SEP 2023 7:17PM by PIB Delhi

’’عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پانچ سال پہلے آیوشمان بھارت پی ایم- جے اے وائی کا آغاز ایک ایسا ‘آیوشمان بھارت’بنانے کے وژن کے ساتھ کیا تھا جہاں ہر شہری نہ صرف صحت مند ہو بلکہ صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات کے بوجھ سے بھی آزاد ہو’’۔ یہ بات ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج یہاں آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی  کے 5 سال اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کے دو سال مکمل ہونے کی خوشی میں دو روزہ آروگیہ منتھن 2023 کے اختتامی اجلاس میں کہی۔ پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود؛ جناب کیشب مہانتا، وزیر صحت، آسام اور ڈاکٹر وی کے پال، رکن (صحت)، نیتی آیوگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ آروگیہ منتھن کے دو دن ملک کی سب سے غریب اور کمزور آبادی کو معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سے متعلق متعلقہ مسائل پر غور و خوض کرنے کا ایک بہترین موقع ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ‘‘جب  پی ایم- جے اے وائی شروع کیا گیا تھا، صحت بہت سے لوگوں کے ایجنڈے میں سرفہرست نہیں تھی۔ لیکن آج، ہم نے اپنے سفر میں ایک لمبا فاصلہ طے کیا ہے، جس میں 69,000 کروڑ روپے سے زیادہ اخراجات کے 5.6 کروڑ سے زیادہ ہسپتال میں داخلے کا سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔ ۔ ہم اے بی پی  ایم – جے اے وائی  کی  انقلابی  حیثیت  اور  قدر دیکھ سکتے ہیں’’، انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ ان میں سے بہت سے ہسپتال میں داخلے جان لیوا بیماریوں کے لیے حاصل کیے گئے ہیں، جن کے علاج کی کل لاگت، اگر مستفید ہونے والے اے بی  پی ایم جے اے وائی کے دائرہ کار سے باہر اپنے طور پر اسی  بیماری کا علاج کراتے تو ان کے اخراجات 1.5 سےیعنی  2 گنا  سے زیادہ ہوتی۔

دو روزہ آروگیہ منتھن 2023 پروگرام کے اختتامی دن، مرکزی وزیر صحت نے مختلف زمروں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایوارڈسے نوازا۔ اے بی-  پی ایم جے اے وائی کے مختلف ایوارڈ کیٹیگریز میں، ‘‘سب سے زیادہ آیوشمان کارڈ تخلیق’’  کا ایوارڈ آسام، ناگالینڈ اور جموں و کشمیر نے حاصل کیا۔ کرناٹک اور تریپورہ نے ‘‘سرکاری اسپتالوں میں استعمال کا سب سے زیادہ فیصد’’  کا اعزاز حاصل کیا۔

اے بی ڈی ایم  کے لیے، آندھرا پردیش کو ‘‘ اے بی ایچ اےکے ساتھ صحت کے ریکارڈ کو جوڑنے میں سرفہرست ریاست’’ کے طور پر نوازا گیا، جب کہ اتر پردیش متعدد ایوارڈ کیٹیگریز میں ‘‘ اے بی ایچ اے اسکین اور شیئر ٹوکنز کی تخلیق میں سرفہرست ریاست’’ کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا۔

بہترین کار گزاری دکھانے والی  ریاستوں، اضلاع، انضمام کرنے والوں اور طبی سہولیات والے اداروں کو  ایوارڈ پیش کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے خواتین کو صحت پر قومی بات چیت کی صف اول  اور مرکز میں رکھنے کے لیے آیوشمان بھارت پہل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر  روشنی ڈالی کہ ‘‘آیوشمان کارڈ حاصل کرنے والوں میں خواتین کا حصہ تقریباً 49فیصد ہے، جن کی تصدیق  پی ایم- جے اے وائی آئی ٹی  پلیٹ فارم کے تحت ہوئی ہے۔ 48فیصد سے زیادہ مجاز اسپتال میں داخلے خواتین نے حاصل کیے ہیں جبکہ پی ایم- جے اے وائی  کے تحت 141 سے زیادہ طبی طریقہ کار صرف خواتین کے لیے مختص ہیں۔’’

مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ ‘‘تمام اہل استفادہ کنندگان کو آیوشمان کارڈ کی فراہمی کو یقینی بنانا اسکیم کی ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے’’۔ اس  بات کا ذکر کرتے ہوئے ، انہوں نے دو نئے اقدامات کے آغاز کی طرف اشارہ کیا، آپ کے دوار آیوشمان(اے ڈی اے 3.0) این ایچ اے کے ذریعے شروع کیا گیا اور 13 ستمبر 2023 کو صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے شروع کی گئی ‘آیوشمان بھوا’  مہم شروع کی گئی۔ ان دونوں اقدامات کا مقصد  ملک میں صحت کے پروگراموں میں اضافہ کرنے کے لئے  مزید زور دینا ہے۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے یہ بھی بتایا کہ اے بی ڈی ایم ، جو 27 ستمبر 2021 کو شروع کیا گیا تھا، ایک بہت ہی مہتواکانکشی حکومتی پروگرام ہے جس کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام کے تمام اہم  عناصر  کو جوڑنے والی ڈیجیٹل ہائی وے کی تعمیر ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ پچھلے دو سالوں میں 45 کروڑ سے زیادہ آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹس(اے بی ایچ اے) بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ‘‘یہ  اے بی ایچ اے  اکاؤنٹس 30 کروڑ سے زیادہ صحت کے ریکارڈ سے منسلک ہیں۔ یہ اسکیم ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے’’

خود آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا  کی عمر اس وقت جتنی ہے، ملک میں اس اسکیم کی پہلی استفادہ کنندہ کی عمر بھی یہی ہے۔  یہ 5سالہ کرشمہ نام کی لڑکی ہے جسے آج آروگیہ منتھن 2023 میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر مانڈویہ نے نوازا۔

پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے پورے ملک میں قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال کے وزیر اعظم کے وژن کے ہدف  کو حاصل کرنے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے آنے والے برسوں میں ہندوستان کے ہر گاؤں کو تیز رفتار آپٹیکل فائبر کے ذریعے جوڑنے کے منصوبوں کا بھی خاکہ پیش کیا، یہ ایک ایسی ترقی ہے جو وسیع تر رابطے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک مسلسل رسائی کو یقینی بنائے گی۔

ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ اے بی پی ایم جے اے وائی اور اے بی ڈی ایم مرکزی حکومت کے صحت کے حوالے سے دو اہم اقدامات ہیں۔ انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ ان دونوں اقدامات میں زیادہ سرگرمی سے حصہ لیں اور قوم کی تعمیر میں اپنا  کردار ادا کریں ۔ انہوں نے علاج کے اخراجات کو کم سے کم کرنے کے لیے طبی آلات کی  منصوبہ جاتی  خریداری پر بھی زور دیا۔

جناب کیشب مہانتا نے تاریخی آیوشمان بھارت پہل لانے کے لیے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دونوں اسکیموں کا دائرہ وسیع ہونے کے بعد آسام کی 84فیصد آبادی کو  اس میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹر بسنت گرگ، ایڈیشنل سی ای او، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے)، ریاستوں کے پرنسپل ہیلتھ سکریٹریز، این ایچ ایم کے ایم ڈیز، بین الاقوامی تنظیموں اور نجی شعبے کے نمائندے اس تقریب میں موجود تھے۔

*************

 

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.10008


(Release ID: 1961179) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Tamil