پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیٹرولیم اور قدرتی گیس لیبر اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت رامیشور تیلی نے نئے بھرتی کئے گئے 111 افراد کو تقرر نامے سونپے

Posted On: 26 SEP 2023 6:54PM by PIB Delhi

پیٹرولیم اور قدرتی گیس لیبر اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت نے آج ملک گیر سطح کے روزگار میلے کے حصے کے طور پر دیما پور میں ایک تقریب کے دوران نئے بھرتی کئے گئے 111 افراد کو تقرر نامے سونپے۔جبکہ مزید 86 تقرر نامے ای میل کے ذریعہ تقسیم کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/photo_2023-09-26_18-33-4614FA.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور س کی رفتار بڑھانے کے تئیں پر عزم ہیں۔وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان میں خود روزگار کے جذبے کو فروغ دینے کے تئیں   پر عزم ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/photo_2023-09-26_18-33BCUV.jpg

انہوں نے کہا کہ منظم سیکٹر میں نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے علاوہ  ہم مختلف سماجی سکیورٹی پہل قدمیوں کے ذریعہ غیر منظم شعبے میں مصروف ان لوگوں کی  زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے بھی عہد بستہ ہیں۔

وزیر موصوف جناب رامیشور تیلی نے مزید کہا کہ غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے کل29 کروڑ مزدوروں کا پہلے ہی ای شرم پورٹل پر اندراج کیا جاچکا ہے جو ان لوگوں کا ایک قومی ڈیٹا بیس ہے جو غیر منظم سیکٹر میں کام کرتے ہیں ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہماری حکومت کی معاشی ترجیح یہ رہی ہےکہ روزگار کے مواقع پیداکئے جائیں۔ملک کو خود کفیل بنانے اور غریبوں اور خواتین کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے حکومت نے ڈیجیٹل انڈیا ، اسمارٹ سٹی ، اسمارٹی مشن ، اٹل رینیول اور اربن ٹرانسفار میشن مشن اور سیلف ریلائنٹ  انڈیا وغیرہ جیسی کئی اسکیموں کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی سماجی سلامتی کے لئے محنت اور روزگار کی وزارت کی طرف سے بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔محنت اور روزگار 2.0 کی وزارت کے ایمپلائزاسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ایس آئی سی نے  ، ایمپلائزاسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کی خدمات کو مکمل طور پر جدید بنانے کا آغاز کردیا ہے اور اسے ملک بھر میں پھیلایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/photo_2023-09-26_18-49-JZ3Y.jpg

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نئے بھرتی کئے گئے افراد کرم یوگی پرارمبھ کے ذریعہ خود تربیت حاصل کرنے کا موقع بھی حاصل کررہے ہیں ۔ یہ ایک آئی جی او ٹی کرم یوگی پورٹل پر ایک آن لائن موڈیول ہے جہاں 680 سے زیادہ ای لرننگ کورسز لرننگ فارمیٹ میں کسی بھی جگہ کسی بھی ڈیواس پر دستیاب کرائے گئے ہیں۔

ناگالینڈ کے این آئی ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس وینو گوپال ، دیما پور کے ڈپٹی کمشنر سچن جیسوال  ، ایس بی آئی کے چیف مینجر لون کھامونگ سنگھ ستھ  اے جی ایم ایڈ من ، ایف سی آئی کے مندیپ گرے نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/photo_2023-09-26_18-33-41UMP8.jpg

آج نویں روزگار میلے کے موقع پر ملک بھر سے کل 51 ہزار امیدواروں کا تقرر کیا گیا ۔روزگار میلا ملک بھر میں 46 مقامات پر منعقد ہوا تھا ۔ نئے بھرتی کئے گئے افراد مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس پہل کی بھر پور حمایت کررہے ہیں ۔ ملک بھر سے منتخب کئے گئے نئے بھرتی کئے گئے افراد مختلف وزارتوں اور محکموں میں حکومت کے اندر اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

***********

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.10009


(Release ID: 1961175)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi