دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج دیہی ترقی کے سماجی آڈٹ سے متعلق دوسرے قومی سیمینار سے خطاب کیا


سماجی آڈٹ مالی ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لئے مرکز /ریاست کی تمام اسکیموں کے لئے اہم ہیں:گری راج سنگھ

سماجی آڈٹ ’جن بھاگیداری‘(عوامی شرکت ) کے عمل میں توجہ دی جانی چاہئے :مرکزی وزیر کا بیان

Posted On: 26 SEP 2023 5:44PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور پنچایت راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج یہاں دیہی ترقی کے سماجی آڈٹ پر دوسرے قومی سیمینار سے خطاب کیا۔اپنے خطاب کے دوران جناب گری راج سنگھ نے اس بات کا اظہار کیا کہ  مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لئے مرکز اور ریاست کی تمام اسکیموں کے لئے سماجی آڈٹ کی کافی اہمیت ہے۔جناب سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی آڈٹ جن بھاگیداری (عوامی شرکت) کے عمل میں توجہ دی جانی چاہئے ۔جناب سنگھ نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ اسکیم سے متعلق سماجی آڈٹ کا اثر سبھی متعلقہ لوگوں کی جانب سے اندازہ لگایا جانا چاہئے تاکہ سماجی آڈٹ کے زیادہ سے زیادہ فائدے اٹھائے جاسکیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010XQP.jpg

 

دیہی ترقی کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ نے اس بات کا اظہار کیا کہ ماہرین اور تمام شرکا کی بصیرتیں یقینی طور پر سماجی آڈٹ کے عمل کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ جناب شیلیش کمار سنگھ نے یہ بھی کہا کہ مختلف مرکزی وزارتوں کی شرکت جو سماجی آڈٹ کے مختلف مرحلوں میں ہیں کراس لرننگ میں تمام وزارتوں کی مدد کریں گی۔ان کی بصیرتیں مذاکرات کو زیادہ وسعت دیں گی اور بہترین طور طریقے اپنائے جاسکیں گے۔جس سے دوسروں کے لئے ایک ماڈل کے طور پر خدمت کرنے کی بنیاد بن سکتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D58L.jpg

 

جوائنٹ سکریٹری (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس )جناب امت کٹاریہ نے سماجی آڈٹ کے عمل کی تفصیلات بیان کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ شفافیت اور جواب دہی لانے کی غرض سے سماجی آڈٹ کی نئی اور دوبارہ ساکھ کے موضوع کے ساتھ اس سیمینار کا نتیجہ سماجی آڈٹ کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے ایک خاکہ پیش کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003L4HT.jpg

 

 پنچایت راج کی وزارت تعلیم کے محکمے اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارتوں نے اپنی اپنی اسکیموں کے لئے سماجی آڈٹ کے اہتمام میں اپنے اپنے تجربات مشترک کئے ۔مختلف ریاستوں کے کمشنر(مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس)اورسماجی آڈٹ یونٹس نے سماجی آڈٹ کے اہتمام میں اپنے اپنے بہترین طور طریقے اور تجربات مشترک کئے ۔تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسروں ، مختلف ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سماجی آڈٹ یونٹ (ایس اے یو) مختلف مرکزی وزارتوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے اس سیمینار میں شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HPC2.jpg

 

***********

ش ح ۔  ح ا - م ش

U. No.10006


(Release ID: 1961163) Visitor Counter : 132
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu