کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کی جانب سے برآمداتی مصنوعات پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی معافی کی اسکیم(آر او ڈی ٹی ای پی) میں 30 جون 2024 تک کے لئے توسیع

Posted On: 26 SEP 2023 7:04PM by PIB Delhi

برآمداتی اشیا پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں  کی معافی کی اسکیم (آر او ڈی ٹی ای پی) سپورٹ، جیسے 30 ستمبر 2023 تک کے لئے نوٹیفائی کیا گیا تھا اسے اب 30 جون 2024 تک کے لئے توسیع دی جارہی ہے جو موجودہ برآمداتی آئٹموں پر یکساں شرح کے ساتھ ہوگی اس سے ہماری برآمداتی برادری کو موجودہ بین الاقوامی ماحول میں برآمداتی کنٹریکٹ بہتر شرائط پر طے کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ اسکیم ڈیوٹی ای کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور مکمل آئی ٹی ماحول میں اس پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

ایک اور واقعہ یہ ہوا ہے کہ اسکیم کے فریم کے مطابق آر او ڈی ٹی ای پی کمیٹی کی ریونیو محکمے میں پھر سے تشکیل کی گئی ہے جو مختلف برآمداتی سیکٹروں کے لئے آر او ڈی ٹی ای پی کے تحت سیلنگ ریٹ کا جائزہ لے گی اور اس سے متعلق سفارشات کرے گی۔ کمیٹی نے آج نئی دہلی میں وانڈجیا بھون میں ایکسپورٹ پر وموشن  کونسل ممبرآف کامرس کے ساتھ اپنی پہلی بات چیت کی اور اسکیم سے متعلق مختلف امور اور اس پر عمل آوری کے بارے میں تبادلہ خیا ل کیا۔

آر او ڈی ٹی ای پی اسکیم حکومت نے برآمدات پر ڈیوٹی کی معافی اسکیم کے طور پر شروع کی تھی اور یہ یکم جنوری 2021 سے لاگو ہے۔ اسکیم کے تحت لیوی، ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی واپس ادائیگی کا طریقہ کار ہے۔ جس کی فی الحال کسی بھی دیگر میکزم کے تحت چاہے وہ مرکز ہو ریاست ہو یا مقامی سطح پر ہو، ادائیگی نہیں کی جارہی ہے ، لیکن جنھیں برآمداتی اداروں نے مینوفیکچرنگ اور ترسیل کے عمل میں رکھا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 27 مہینے کی مدت کے لئے جوکہ 31 مارچ 2023 تک ہے 27018 کروڑ روپے کی مدد دی گئی ہے۔ آر او ڈی ٹی ای پی اسکیم بھٹ فریم ورک کے اندر کام کرتی ہے اور مالی سال 24-23 کے لئ ےآٹھ عددی سطح پر 10610 ایچ ایس لائنز کی مدد کے لئے 15070 کروڑ روپے کا بجٹ دستیاب ہے۔

*****

U.No:9998

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1961081) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi