محنت اور روزگار کی وزارت
وزارت محنت و روزگار یکم اکتوبر کو ’سوچھتا ہی سیوا ‘کے حصے کے طور پر ’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘ پہل منائے گی
Posted On:
26 SEP 2023 6:44PM by PIB Delhi
وزارت محنت و روزگار حکومت ہند کی اس اپیل میں شامل ہے جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کمیونٹی سروس اور صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کے لیے ’ایک تاریخ ایک گھنٹہ‘ پہل میں شامل ہوں۔
15 ستمبر 2023 کو شروع ہونے والی جاری ’سوچھتا ہی سیوا ‘(ایس ایچ ایس) مہم کے دوران، وزارت محنت اور روزگار کی مندرجہ ذیل حصول یابیاں ہیں:
- مجموعی طور پر 248 ایس ایچ ایس سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔
- 5,726 افراد نے شرکت کی۔
- ’سو چھتا ہی سیوا ‘پورٹل پر 6,196 افرادی گھنٹے کا اجتماعی تعاون۔
وزارت نے یکم اکتوبر 2023کو ملک بھر کے 156اضلاع میں 442سے زیادہ مقامات پر صبح 10 بجے ’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ‘ مہم چلانے کی تجویز پیش کی ہے اور شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت اپنے آس پڑوس کی صفائی کو بہتر بنانے کے لیے ایک گھنٹہ رضاکارانہ خدمت (شرمدان) وقف کریں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9991
(Release ID: 1961029)
Visitor Counter : 109