بجلی کی وزارت

آر ای سی اور پی این بی نے اگلے تین برسوں میں 55,000 کروڑ روپے کے انفراسٹرکچر پروجیکٹ کے قرضوں کی مشترکہ مالی اعانت کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 26 SEP 2023 6:39PM by PIB Delhi

  آر ای سی لمیٹڈ نے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد مشترکہ طور پر ایک کنسورشیم انتظام کے تحت پاور سیکٹر اور انفراسٹرکچر اینڈ لاجسٹکس سیکٹر میں منصوبوں کی فنڈنگ کے امکانات کو تلاش کرنا ہے۔ آر ای سی اور پی این بی اگلے تین برسوں میں 55,000 کروڑ روپے کے قرض وں کو مشترکہ طور پر فنانس کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

آر ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (انفرا اینڈ لاجسٹکس) جناب ٹی ایس سی بوش اور سی جی ایم (کارپوریٹ کریڈٹ ڈویژن)، پی این بی، جناب راجیو نے آج 26 ستمبر، 2023 کو گروگرام میں آر ای سی کے ڈائریکٹر فنانس جناب اجوئے چودھری، آر ای سی کے ڈائرکٹر (پروجیکٹس) جناب وی کے سنگھ اور آر ای سی اور پی این بی کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔

آر ای سی لمیٹڈ، وزارت توانائی کے تحت ایک مہارتن سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز، 1969 میں قائم کیا گیا تھا اور بجلی کے شعبے کے لیے طویل مدتی قرض اور دیگر مالیاتی مصنوعات فراہم کرتا ہے، جس میں پیداوار، ٹرانسمیشن، تقسیم، قابل تجدید توانائی اور الیکٹرک گاڑیاں، بیٹری اسٹوریج اور گرین ہائیڈروجن جیسی نئی ٹکنالوجیاں شامل ہیں۔ حال ہی میں آر ای سی نے نان پاور انفراسٹرکچر سیکٹر میں بھی تنوع پیدا کیا ہے جس میں سڑکیں اور ایکسپریس وے، میٹرو ریل، ہوائی اڈے، آئی ٹی کمیونیکیشن، سوشل اینڈ کمرشل انفراسٹرکچر (تعلیمی ادارے، اسپتال)، پورٹس اور الیکٹرو مکینیکل (ای اینڈ ایم) کام شامل ہیں۔ آر ای سی کی قرض بک 4,54,393 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) ایک پبلک سیکٹر بینک ہے اور دنیا بھر میں موجودگی کے ساتھ ملک بھر میں بینکنگ کاروبار میں شامل ہے جس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی فنڈنگ بھی شامل ہے۔ 1894 میں قائم کی جانے والا پی این بی ملک کے سب سے بڑے پبلک سیکٹر بینکوں میں سے ایک ہے جس کا عالمی مجموعی کاروبار 22,14,741 کروڑ روپے کی مالیت کا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 9992



(Release ID: 1961027) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu