مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

صفائی متروں کے لیےچنڈی گڑھ کا  سوچھتا کا اپہار


صفائی بوتھ اور روپیہ اسٹور خاص طور پر صفائی کے کاموں کے لیے شروع کیا گیا

Posted On: 26 SEP 2023 5:47PM by PIB Delhi

'سوچھتا پکھواڈا - سوچھتا ہی سیوا 2023،' اس وقت پورے ملک میں زوروں شور سے جاری  ہے۔ ریاستیں پہاڑی مقامات، سیاحتی مقامات اور ساحلوں پر صفائی کی وسیع مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب تک 13 کروڑ سے زیادہ شہری پکھواڑا میں شامل ہو چکے ہیں۔ مزید برآں، سوچھتا پکھواڈا پہل کے تحت ملک بھر میں مختلف شہروں میں 'صفائی مترسورکشا شور' کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ بنیادی مقصد صفائی کے کارکنوں اور ان کے زیر کفالت افراد کے لیے فلاحی اسکیمیں فراہم کرنا ہے، جس میں ان کی مجموعی بہبود اور معیار زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز ہے۔

من کی بات کے 105 ویں ایپی سوڈ میں، عزت مآب وزیر اعظم نے یکم اکتوبر کو صبح 10 بجے سوچھتا کے لیے 1 گھنٹہ شرمدان کی اپیل کی، تمام شہریوں کی طرف سے اجتماعی طور پر باپو کو ان کی جینتی کے موقع پر ’سوچھنجلی‘ دی جائے گی۔ سوچھتا ہی سیوا ابھیان پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "صفائی پر ایک بڑا پروگرام یکم اکتوبر یعنی اتوار کو صبح 10 بجے منعقد ہونے جا رہا ہے۔ آپ بھی وقت نکال کر صفائی سے متعلق اس مہم میں مدد کریں۔ آپ اپنی گلی، محلے یا کسی پارک، ندی، جھیل یا کسی دوسری عوامی جگہ پر بھی صفائی کی اس مہم میں شامل ہو سکتے ہیں۔"

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YT5G.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TSON.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D14N.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DDLO.jpg

 

حال ہی میں، چنڈی گڑھ نے ایک چار روزہ کیمپ 'صفائی متر سورکشا  شور' کا انعقاد کیا۔ کیمپ کے دوران، تقریباً 1,300 صفائی متروں کو مختلف سرکاری اسکیموں بشمول آیوشمان بھارت، اٹل پنشن یوجنا، جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور سورکشا  بیمہ یوجنا میں شامل کیا گیا ہے۔یہ حادثات اور معذوری کے خلاف جامع بیمہ پیش کرتے ہیں۔ مزید برآں، صفائی متروں کے خاندان کے متعدد افراد نے نئے بینک اکاؤنٹس کھولے اور مربوط انشورنس پیشکشوں سے فائدہ اٹھایا۔

اپنے صفائی متروں کی فلاح و بہبود اور کام کے حالات کو بڑھانے کے لیے ایک فعال اقدام میں، چنڈی گڑھ کے میونسپل کارپوریشن نے گاؤں سارنگ پور میں ایک جدید ترین ’صفائی بوتھ‘ کا افتتاح کیا۔ یہ جدید سہولت صفائی متروں کو اپنے معمول کے کام کو انجام دینے کے لیے ایک محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرتی ہے۔ بوتھ انتہائی موسمی حالات سے پناہ فراہم کرتا ہے، انہیں سخت سورج کی روشنی سے بچاتا ہے اور سردیوں کے دوران سخت سردی سے بچاتا ہے۔ یہ ضروری سہولیات سے لیس ہے جیسے کہ پینے کا پانی، ابتدائی طبی امداد کی کٹس، اور مناسب روشنی، اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ صفائی متر  دن بھر آرام سے کام کر سکیں۔ نیا سینی ٹیشن بوتھ اپنے صفائی متروں کے لیے کام کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے ایم سی سی کی لگن کی نشاندہی کرتا ہےاور  ان کی محنت اور شہر کی صفائی کو برقرار رکھنے کے عزم کو تسلیم کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0057F2L.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006TXD9.jpg

 

صفائی مترسورکشا  شِور کو مزید بڑھانے کے لیے، مہیلا بھون میں ایک خصوصی روپی اسٹور قائم کیا گیا ہے، جس میں آر آر آر سینٹر سے مختلف قسم کی اشیاء کا ذخیرہ ہے۔ صفائی متر اور ان کے خاندانوں کی مدد کے مقصد کے ساتھ، ہر آدھار کارڈ ہولڈر اسٹور سے دو اشیاء کا انتخاب کرسکتا ہے۔ سوچھتا پکھواڑہ مہم کے تحت چنڈی گڑھ کی طرف سے صفائی بوتھ اور خصوصی روپی اسٹور سمیت اختراعی اقدامات نے صفائی متروں کے جذبے کوانتہائی  بلند کیا ہے۔

 

*************

ش ح۔ا ک۔ ر ب

U-9987



(Release ID: 1961011) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Telugu