وزارت دفاع

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے نئی دہلی میں بی آر او ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، انہوں نے منالی میں ایک بی آر او کیفے کا ای-افتتاح کیا

Posted On: 26 SEP 2023 5:24PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے 26ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل بارڈر روڈز کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے کئی کتابوں اور کمپینڈیم کا اجراء کیا، جن میں ’نیشنز بی آر او:لوکنگ اہیڈ‘،اترا کھنڈ میں بی آر او کے کاموں کا ایک کمپینڈیم، بی آر او کے ذریعے قائم کردہ عالمی ریکارڈز کے بارے میں اسپیشل ڈے کور ،بی آر او کے غیر معروف ہیروز کے بارے میں ایک کتاب –ویر گاتھا اور اونچے مقامات سے متعلق مسائل کی ایک میڈیکل ہینڈ بک شامل ہیں۔ رکشہ راجیہ منتری نے منالی میں ایک بی آر او کیفے کا ای –افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکشا راجیہ منتری نے کہا کہ اسٹریٹیجک سڑکوں اور شاہراہوں کے مکمل کئے جانے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو کہ بی آراو اہلکاروں کی انتھک کوششوں کا ایک ثبوت ہے۔ یہ سڑکیں نہ صرف ہماری مسلح افواج کے آنے جانے کی سہولت فراہم کراتی ہیں، بلکہ تجارت ، سیاحت اور مقامی باشندوں کے لئے کنکٹی ویٹی کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے  کہا’’دور دراز کے پہاڑی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے ان خوبصورت مقامات پر آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے،جبکہ ان مقاما ت پر آنا اس سے قبل بہت مشکل تھا۔ ان علاقوں میں سیاحوں کو سڑکوں پر موافق او رمحفوظ ٹرانسپورٹیشن فراہم کرنے کے لئے اہم ٹورسٹ سرکٹوں کے ساتھ ہی ساتھ سہولتیں اور بنیادی طبی سہولیات فراہم کرانے کے واسطے کثیر استعمال والے کیفے قائم کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی تھی۔بی آر او نے منالی میں بی آر او کیفے تیار کرکے اس سلسلے میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔‘‘

دائرہ کار اور سرگرمیوں میں کے لئے بی آر او کی تعریف کرتے ہوئے رکشا راجیہ منتری نے کہا کہ بی آر او محض سڑکیں اور پل ہی  تیار نہیں کررہا ہے، بلکہ ایئرفیلڈز ، سرنگوں، ہیلی پیڈز، 3-ڈی پرنٹڈ بلڈنگز، کاربن نیوٹرل مکانات وغیرہ کے سلسلے میں بھی کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا’’نئے خیالات کو اختیار کرنا ہمیشہ ہی ترقی کا نشان رہا ہے اور بی آر او نے جس طرح جدید تر ین ٹیکنالوجی کو اختیار کیا ہے، اس سے دور اندیشی ظاہر ہوتی ہے۔‘‘

رکشا راجیہ منتری نے اُملنگ لا پاس میں دنیا کی سب سے اونچی ایسی سڑک جس پر موٹر گاڑی چلائی جاسکتی ہے، کی تعمیر اور 77ویں یوم آزادی کے مبارک موقع پر لداخ میں لکرو-مگلا-فوکچے پر کام کا آغاز کرنے کے لئے بی آر او کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے بارڈر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور ملک کے دور دراز علاقو ں میں رہنے والے لوگوں کے لئے زندگی کی آسانی کو یقینی بنانے میں لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری کی قیادت میں بی آر او کے ذریعے ادا کئے گئے رول کی ستائش بھی کی۔

************

ش ح۔ اگ۔ن ع

(U: 9986)



(Release ID: 1960996) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu