مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
تلنگانہ – سووچھتا کا رہنما
Posted On:
26 SEP 2023 5:13PM by PIB Delhi
گزشتہ 9 برسوں سے سووچھ بھارت مشن کچرے سے پاک بھارت کے خواب کو پورا کرنے کی خاطر وسیع عوامی شرکت کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سووچھتا کے لئے کی گئی اپیل کا عام شہریوں، بلدیاتی اداروں ، قصبوں ، گرام پنچایتوں اور پرائیویت ایجنسیوں نے زبردست رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک صاف بھارت تشکیل دینے کی ذمہ داری لی ہے۔ معزز وزیراعظم نے ہم وطنوں پر زور دیا ہے کہ وہ یکم اکتوبر 2023 کو صبح 10 بجے ‘‘ایک تحریک، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ’’ کی صفائی ستھرائی کی وسیع مہم میں شرکت کریں، جو ہر قسم کے عوامی مقامات پر منعقد کی جائے گی۔ 13 کروڑ سے زیادہ شہری پہلے ہی سووچھتا پکھواڑہ - سووچھتا ہی سیوا 2023 میں شا مل ہو چکے ہیں اور 15 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک - جو سووچھ بھارت دیوس (ایس بی ڈی) ہے، اس مہم میں شریک رہیں گے۔ تلنگانہ سووچھتا کے لئے شہریوں کی تحریک کو شروع کر کے ہر قسم کی صفائی ستھرائی اور اس سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے پکھواڑے میں اپنی موجودگی ثابت کر رہا ہے۔

انہوں نے صفائی ستھرائی کی ایک بڑی مہم انجام دی، جس میں طلباء ، نوجوان، بڑے بچوں، مقامی لوگوں، اداروں ، بلدیاتی ایجنسیوں اور دیگر نے صفائی ستھرائی کی مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی اور اپنے آس پاس کے علاقوں کو صاف ستھرا کرنے کے لئے زبردست کوششیں کیں۔ 21 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے پوری ریاست میں صفائی ستھرائی کی مہم میں حصہ لیا ۔ عوام نے سرکاری اداروں، عوامی مقامات ، بازاروں وغیرہ میں شرم دان اور بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیوں میں شرکت کی۔ ان لوگوں نے گاؤوں کے اندر اور آس پاس پلاسٹک کے کچرے کو یکجا کرنے میں سرگرمی سے حصہ لیا ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دیہی اور شہری علاقوں میں سووچھتا کے بارے میں بیداری پھیلانے کا بھی کام کیا۔ انہوں نے کچرے کے بندو بست ، کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے ، کچرے کو الگ الگ کرنے اور صرف ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک سے انکار، اس میں کمی اور دوبارہ استعمال کےاصولوں کے بارے میں بتایا اور اس کے متبادل چیزوں، جیسے اسٹیل کے برتن کے بینک بنانے ، جوٹ، کپڑے کے بنے تھیلوں کا استعمال کرنے پر زور دیا اور اس طرح انہوں نے نہ صرف سووچھتا کو حاصل کرنے بلکہ ماحول کا تحفظ کرنے کے لئے بھی کوششیں کرنے پر زور دیا۔ شہریوں نے سووچھتا کا عہدلیا ، سووچھتا کی ریلیوں میں شرکت کی اور سووچھتا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیوں کے طور پر انسانی زنجیر تشکیل دی۔

سووچھتا ہی سیوا 2023 مہم کے ایک حصے کے طور پر تلنگانہ نے اب تک 1874 اسکولوں اور کالجوں میں بیداری مہم کا انعقاد کیا اور صفائی ستھرائی سے متعلق 2048 وارڈ کی سطح کے پروگرام منعقد کئے۔ اب تک 380 جی وی پی مقامات میں سے 314 مقامات کو صاف کردیا گیا ہے اور متعلقہ جی وی پی علاقوں میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لئے بھی بندو بست کئے گئے ہیں۔ ریاست میں ان تمام 314 جی وی پی مقامات کو آئی ای سی مقامات میں تبدیل کرنے کا عہد کیا ہے ۔ اس کے علاوہ سماجی اور سرکاری بیت الخلاء کے 1072 مقامات کے علاوہ 117 عوامی پارکوں کو بھی این سی سی / این ایس ایس طلباء اور ایس ایچ جی کی خواتین ارکان کی مدد سے صفائی کی گئی ہے۔ ریاستیں ایس بی ایم یو 2.0 کے تحت 2026 تک کچرے سے پاک شہروں کا ہدف حاصل کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ سووچھتا کے لئے جن آندولن یہاں سے تیز رفتار ی کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- وا - ق ر)
U-9985
(Release ID: 1960986)
Visitor Counter : 114