وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری صنعت کے وزیر جناب پرشوتم روپالا اور رکن پارلیمنٹ جناب جی وی ایل نرسمہاراؤ نے گزشتہ روز فشری سروے آف انڈیا، وشاکھاپٹنم میں حال ہی میں تجدید شدہ میرین میوزیم کا افتتاح کیا
جناب پرشوتم روپالا نے ماہی پروری کے محکمے کے ذیلی دفاتر کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
جناب پرشوتم روپالا نے ماہی گیری کی صنعت سی فوڈ برآمد کاروں کی ایسوسی ایشنوں ہیچری مالکوں، صنعت کاروں اور ریاستی حکومت کے افسروں کے متعدد نمائندوں کے ساتھ بات چیت کا اہتمام کیا
Posted On:
26 SEP 2023 4:39PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری صنعت کے وزیر جناب پرشوتم روپالا اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب جی وی ایل نرسمہاراؤ نے گزشتہ روز فشری سروے آف انڈیا، وشاکھاپٹنم میں حال ہی میں تجدیدشدہ میرین میوزیم کا افتتاح کیا، جہاں پر 250 محفوظ کئے گئے نمونے رکھے ہیں۔میوزیم میں رکھے گئے تمام نمونوں کی جدید ٹیکنالوجی (مثلاً کیو آر کوڈنگ)کے ذریعے نمائش کی گئی ہے، جس میں محض ایک کلک کے ذریعے مکمل معلومات حاصل کی جاسکتی ہے اور یہ سائنس کے طلباءمحققین اور عوام کے لئے بہت مفید ہے۔
گزشتہ روز فشری سروے آف انڈیا کی وشاکھاپٹنم بیس میں جناب پرشوتم روپالا اور جناب جی وی ایل کا استقبال فشری سروے آف انڈیا، ممبئی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر آر جیا بھاسکرن اور ایم ایم ای/ ہیڈآف آفس،ایف ایس آئی، وشاکھاپٹنم، جناب ڈی بھامی ریڈی نے کیا۔ابتدائی طورپر پر مرکزی وزیر نے ماہی پروری کے محکمے کے ذیلی دفاتر یعنی فشری سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی)، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز ناٹیکل اینڈ انجینئرنگ ٹریننگ (سی آئی ایف این ای ٹی)اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی اینڈ ٹریننگ (این آئی ایف پی ایچ ٹی ٹی)کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں تینوں محکموں کے سربراہان ، دفتر کے سربراہ کے ساتھ موجود تھے۔انہوں نے تینوں اداروں کے افسروں کے ساتھ بات چیت کی اور ان سے کہا کہ وہ ان تمام معاملات کو فوری طورپر وزارت کو بھیجیں، جن پر بات چیت ہوئی ہے۔
بعد ازاں جناب پرشوتم روپالا نے ماہی گیری کی صنعت سی فوڈبرآمد کاروں کی ایسوسی ایشنوں ، ہیچری مالکوں ، صنعت کاروں کے متعدد نمائندوں اور ریاستی حکومتوں کے افسران سے کانفرنس ہال، ایف ایس آئی ، وشاکھاپٹنم میں بات چیت کا اہتمام کیا، جہاں 40سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی اور دنیا بھر کو فش پروڈکٹ برآمد کرنے میں پیش آنے والی اپنی مشکلات کے بارے میں بتایا۔سی فوڈ برآمد کاروں کے ایسو سی ایشن کے صدر نے صنعت کے لئے ملنے والی حکومت کی مسلسل مدد کے لئے اظہار تشکر کیا۔ فشری سروے آف انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر آر جیا بھاسکرن، ہیڈ آف آفس وشاکھاپٹنم بیس ، جناب ڈی بھامی ریڈی ، سی آئی ایف این ای ٹی کو چی کے ڈائریکٹر جناب ایم حبیب اللہ اور این آئی ایف پی ایچ ٹی ٹی کے سی ایس ڈائریکٹر ڈاکٹر شائن کمار نے جناب روپالا کی عزت افزائی کی ۔
************
ش ح۔ اگ۔ن ع
(U: 9981)
(Release ID: 1960977)
Visitor Counter : 109