سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نے کاروبار میں مزید آسانی لانے کے اقدمات پر بات چیت کی
Posted On:
26 SEP 2023 5:13PM by PIB Delhi
این ایچ اے آئی کے چیئرمین جناب سنتوش کمار یادو نے کاروبار کو اور زیادہ آسان بنانے اور تعمیراتی کاموں کی کوالٹی میں اضافہ کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی قیادت کی۔ یہ میٹنگ قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کی تعمیر کے دوران اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنانے کے لیے قومی شاہراہوں کی تعمیراتی کمپنیوں کی فیڈریشن این ایچ ڈی ایف کے نمائندوں کے ساتھ منعقد کی، جس کا مقصد ایسی قومی شاہراہیں تعمیر کرنا ہے جن میں گڈھے نہ ہوں۔
تفصیلاتی پروجیکٹ رپورت پی ڈی آر کی تیاری کے سلسلے میں معیارات کو بہتر بننانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ تاکہ ڈیزائن میں فرق کی نشاندہی کی جا سکے اور اس کی تصحیح کی جا سکے ۔ نیز منصوبوں کو بہتر بننانے میں پروجیکٹ ٹیموں کو ساز و سامان سے لیس کیا جا سکے اور کسی بھی طرح کے خطرات کو دور کیا جا سکے۔ راستوں سے رکاوٹوں کو دور کر کے اور نظام میں بہتری لاکام کاج کی استعداد کو فروغ دینے پر بھی خاص توجہ دی گئی۔ ان اقدامات سے قومی شاہراہوں پر حفاظت کرنے اور صارفین کے لیے بہتر شاہراہیں فراہم کرنے کے لیے کوالٹی کے اور زیادہ معیارات اور تعمیر میں مدد ملے گی۔
این ایچ اے آئی کاروبار کو اور زیادہ آسان بنانے نیز سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے سلسلے میں بہتر تعلقات قائم کرنے کی پابند ہے۔ اتھارٹی نے صنعتی اداروں کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز پر وقتاً فوقتاً عمل درآمد کیا ہے اور این ایچ اے آئی پروجیکٹوں کےلیے کوالٹی اور طور طریقے بہتر بنانے کی غرض سے لائسنس کی حامل کمپنیوں ، ٹھیکے داروں اور کنسلٹینٹس کو مدد دی ہے۔
**********
(ش ح۔ا س ۔ت ح )
U.No. 9983
(Release ID: 1960964)
Visitor Counter : 120