سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک ٹرانسپورٹ کے شعبے کے تحت کاربن کا خاتمہ کیا جانا

Posted On: 02 AUG 2023 4:00PM by PIB Delhi

رجسٹریشن سرٹیفکٹ، آر سی کے ، مرکزی حکومت کے اعداد و شمار واہن – 4 میں دستیاب جانکاری کے مطابق ، پچھلے پانچ سال کی دوپہیہ ، تپہیہ گاڑیوں اور رجسٹرڈ گاڑیوں کی سال بہ سال کل تعداد کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :

 

سال

دو پہیہ گاڑیاں

تپہیہ گاڑیاں

رجسٹرڈ گاڑیوں کی کل تعداد

 

2022

1,55,92,110

6,77,034

2,15,56,062

 

2021

1,39,26,215

3,90,814

1,88,91,547

 

2020

1,43,05,130

4,00,892

1,86,13,071

 

2019

1,86,44,705

7,65,867

2,41,30,968

 

2018

1,95,76,237

7,64,807

2,54,09,071

 

 

پچھلے پانچ سال میں سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت نے ٹرانسپورٹ کے شعبے سے آلودگی اور کاربن کے خاتمے کے لیے ، معیاری اصول کا اطلاع نامہ جاری کیا ہے تاکہ متبادل ایندھن جو گیسولین کے ساتھ ایتھنول کی آمیزش ، ڈیزل گاڑیوں کے لیے ایتھنول کی آمیزش (ای ڈی 95) ، بایو- سی این جی ، لیکویفائڈ قدرتی گیس (ایل این جی) ، میتھانول  ایم -15 یا ایم - 100  اور میتھانول ایم ڈی 95، ایم 85  اور ڈی – میتھائل ایتھر (ڈی ایم ای یا ڈی – 100) ، ہائیڈروجن فیول سیل گاڑیاں، ہائیڈروجن سی این جی اور بی ایس – 4 گاڑیوں میں ایک آئی سی انجن فیول کے طور پر ہائیڈروجن ۔

 سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے گاڑیوں کو اسکریپ کرنے کی پالیسی وضع کی ہے جس میں ،  پورے ملک سے پرانی، ایسی گاڑیوں کو، جو آلودگی پھیلاتی ہیں  مرحلے وار ختم کرنے کا  ایک ترغیبی نظام تیار کیا ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں  کو اپنائے جانے  کے مقصد سے کئی اقدامات کیے ہیں۔

  1. سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے جی ایس آر 167 (ای) مورخہ یکم مارچ، 2019 کو  ہائبریڈ الیکٹرک نظام یا الیکٹرک کٹ کو دوبارہ نصب کرنے کے لیے عمل درآمد کے اصول مقرر کیے ہیں جو  اے آئی ایس 123 کے مطابق ہیں۔
  2. سڑک  ٹرانسپورٹ اور قومی شاراہوں کی وزارت نے بمطابق جی ایس آر 749 (ای) مورخہ 7 اگست ، 2018، بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے رجسٹریشن مارک کا اطلاع نامہ جاری کیا ہے، جو ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے ہرے رنگ  کے بیک گراؤنڈ پر پیلے رنگ سے لکھا ہوگا اور دیگر گاڑیوں پر ہرے بیک گراؤنڈ پر سفید رنگ سے لکھا ہوگا۔
  3. سڑک  ٹرانسپورٹ اور قومی  شاہراہوں کی وزارت نے بمطابق ایس او 5333 (ای) مورخہ 18 اکتوبر ، 2018 کو بھی ، بیٹری سے چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور ایتھنول و میتھنول ایندھن سے چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو پرمٹ سے مستثنیٰ کر دیا ہے۔
  4. سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت نے بمطابق جی ایس آر 525 (ای) مورخہ 2 اگست ، 2021 کو بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو اُس فیس کی ادائیگی سے مستثیٰ کر دیا ہے، جو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تجدید اور نیا رجسٹریشن مارک جاری کیے جانے کے لیے دی جاتی ہے۔
  5. سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت نے جی ایس آر 302 (ای) اطلاع نامہ مورخہ 18 اپریل 2023 جاری کیا ہے۔ یہ اطلاع نامہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے جاری کیا گیا ہے جس کے تحت آل انڈیا ٹورسٹ پرمٹ کے لیے کوئی  فیس ادانہیں کرنی ہوگی۔
  6.  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ایک ہدایت نامہ مورخہ 17 جولائی 2019 کو سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کیا ہے جو الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کے لیے ترغیب دینے اور مشترکہ طور پر آنے جانے نیز سرکاری ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق ہے۔
  7. سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ایک ہدایت نامہ مورخہ12 اگست 2020 کو سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کیا ہے ۔ یہ اطلاع نامہ بیٹری کے بغیر چلنے والی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت اور رجسٹریشن سے متعلق ہے۔
  8.  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے   ایک ہدایت نامہ مورخہ16  جون ، 2021 کو سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کیا ہے ۔ یہ ہدایت نامہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ سے متعلق ہے۔

یہ جانکاری سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کی۔

**********

(ش ح۔ا س   ۔ت ح  )

U.No. 9970


(Release ID: 1960908)
Read this release in: English , Telugu