الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر آئندہ روز پونے میں 9ویں روزگار میلے میں شرکت کریں گے

Posted On: 25 SEP 2023 7:06PM by PIB Delhi

ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر جناب راجیو چندر شیکھر آئندہ روز پونے میں یشونت چَوَن اکیڈمی آف ڈیولپمنٹ میں منعقد ہونے والے روزگار میلے کے 9ویں ایڈیشن میں شرکت گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے نو بھرتی شدہ ملازمین کو 51000 تقرری نامے پیش کریں گے۔

نو بھرتی شدہ افراد کو آئی جی او ٹی کرم یوگی پورٹل پر دستیاب ایک آن لائن ماڈیول کرم یوگی پرارمبھ کے توسط سے اپنے ہنر کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ یہاں، وہ کسی بھی جگہ پر کسی بھی ڈیوائس پر اپنی سہولت کے حساب سے  سیکھنے کے مقصد سے ڈیزائن کیے گئے 680 سے زائد ای۔لرننگ کورسوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ماہ اگست میں، جناب راجیو چندر شیکھر نے حیدر آباد میں روزگار میلے کے پچھلے ایڈیشن سے خطاب کیا تھا۔ ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر نے چنوتیوں سے نمٹنے، روزگار بہم رسانی کو ترجیح دینے اور نوجوان بھارتیوں کی ہنرمندی ترقی کے لیے بھارت کے عزم پر روشنی ڈالی۔

جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا، ’’وبائی مرض سے پیداہوئی چنوتیوں کے باوجود، بھارت نے ان رکاؤٹوں کو عبور کر لیا ہے، جن سے کئی ممالک ابھی بھی نبرد آزما ہیں۔ ہماری کامیابی سخت محنت، مؤثر پالیسیوں اور ان کو عملی جامہ پہنانے سے متعلق مضبوط صلاحیتوں سے ممکن ہوئی ہے۔ اکتوبر 2022 میں شروع کیے گئے روزگار میلے کو ایک مشن پر مرتکز نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھایا گیا ہے۔ نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرکے بھارت نے زبردست اقتصادی ترقی حاصل کی ہے۔ روزگار میلوں کے توسط سے تقریباً چھ لاکھ نئے روزگار پیدا ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم جناب مودی کی قیادت میں ، عوامی خدمت کے تصور کو مزید اہمیت حاصل ہوئی ہے۔ حکومت میں ہونے کا مطلب خدمت، حکمرانی اور ناداروں و کمزوروں کا خیال رکھنا ہے۔ اس کا تعلق اختیار، طاقت یا کنٹرول  سے نہیں ہے۔‘‘

روزگار میلہ ملک بھر میں 46 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ اس پہل قدمی کی حمایت کرنے والے مرکزی حکومت کے محکموں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھرتیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ملک بھر سے منتخب شدہ بھرتی کیے گئے نئے افراد محکمہ ڈاک، بھارتی آڈٹ اور اکاؤنٹس کے محکمے، ایٹمی توانائی کے محکمے، محکمہ مالیہ، اعلیٰ تعلیم کے محکمے، وزارت دفاع، صحت و کنبہ بہبود کی وزارت سمیت مختلف وزارتوں/محکموں میں شامل ہوں گے۔

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9942


(Release ID: 1960727) Visitor Counter : 96