کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانکنی کی وزارت سووَچھتا ہی سیوا مہم کے جزو کے طور پر یکم اکتوبر کو ’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘ منائے گی

Posted On: 25 SEP 2023 5:34PM by PIB Delhi

کانکنی کی وزارت، اکائیوں اور اس سے منسلک دفاتر میں یکم اکتوبر 2023 کو ’’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘‘ منائے گی۔

15 ستمبر 2023 سے چلائی جا رہی’سووَچھتا ہی سیوا مہم ‘ کے دوران، کانکنی کی وزارت نے ملک بھر کی 14 ریاستوں میں سووَچھتا ہی سیوا مہم سے متعلق 93سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے۔ ان سرگرمیوں میں 3746  افراد نے حصہ لیا اور 40819 افرادی گھنٹوں کو بروئے کار لایا گیا۔

اب حکومت ہند نے شہریوں سے سووَچھتا ہی سیوا مہم کے تحت اپنے قرب و جوار کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لیے ’’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘‘ نعرے کے تحت گاندھی جینتی کی ماقبل شام یعنی یکم اکتوبر کو شرم دان کا ایک گھنٹہ دینے کی اپیل کی ہے۔ کانکنی کی وزارت اپنے منسلک اور ماتحت اداروں اور سرکاری دائرہ کار کی اکائیوں کے ساتھ اس کام کے لیے تیار ہے۔

وزارت کے تحت دفاتر یکم اکتوبر کو صبح 10 بجے ملک بھر میں 38 سرگرمیاں انجام دیں گے جن میں شہریوں کی بھی شرکت رہے گی۔ اس مہم کے لیے رضاکارانہ طور پر ایک گھنٹہ وقف کیا جائے گا۔

**********

 

(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9938


(Release ID: 1960659) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Kannada