زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ کل ربیع کے لئے زراعت سے متعلق ایک روزہ قومی کانفرنس کا اہتمام کررہاہے
Posted On:
25 SEP 2023 5:38PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ 26 ستمبر کو 2023 کو ربیع فصل کے لئے زراعت کےموضوع پر ایک روزہ قومی کانفرنس کا اہتمام کررہا ہے۔ یہ کانفرنس نئی دہلی میں سکریٹری (اے اینڈ ایف ڈبلیو) کے سکریٹری کی سربراہی میں ہوگی۔ کانفرنس میں وزارتوں، ریاستوں مرکزی انتظام والے علاقوں ، تنظیموں اور مختلف موضوعات پر مقررین حصہ لیں گے۔ سکریٹری (فرٹیلائزر) اور سکریٹری (ڈی اے آر ای) کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کلیدی خطبہ ڈاکٹر اشوک گلاٹی دیں گے جس کا موضوع ہوگا۔ ’’پیداوار پر مرکوز ایپروچ سے خوراج کے نظام کے ایپروچ کی جانب پیشقدمی‘‘۔ڈاکٹر ہرش داموردرن ’’سبز انقلاب اول سے سبزانقلاب دوئم‘‘ کے موضوع پر خطبہ دیں گے۔
کانفرنس میں شرکا بہ نفس نفیس موجود ہوں گے اور ان موضوعات پر پینل مباحثے ہوں گے:۔
- آب وہوا کی متحمل زراعت اور جدت کاری
- فرٹیلائزر کے شعبے میں اختراع اور دستیابی
- ربیع کے دوران دالوں، مکئی اور تلہن کے لئے حکمت عملی
- زراعت میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جس میں ریاستی سرکاری افسران، مرکزی وزارتوں اور ماہرین مباحثے میں شریک ہو کر ٹھوس اور بامعنیٰ تبادلہ خیال کریں گے۔
*****
ش ح۔رف۔س ا
U.No:9934
(Release ID: 1960646)
Visitor Counter : 107